آپریشن بلیو اسٹار کی برسی پر گولڈن ٹمپل میں جھڑپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

آپریشن بلیو اسٹار کی برسی پر گولڈن ٹمپل میں جھڑپ

امرتسر
پی ٹی آئی
سنہرے گرودوارہ میں آج اس وقت ایک جھڑپ ہوگئی جب نوجوانوں کے ایک گروپ نے خالصتان کے حقمیں نعرے لگائے جس کی ایس جی پی سی والینٹرس نے مخالفت کی ۔ ان جھڑپوں میں5افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس جی پی سی کی ٹاسک فورس کے ارکان نے22سکھ نوجوانوں کے ایک گروپ پر لاٹھی چارج کیا جو آپریشن بلیو اسٹار کی31ویں برسی کے سلسلہ میں اکال تخت کے قریب ایک مندر کے احاطہ میں موافق خالصتان نعرے لگارہے تھے ۔ اس کارروائی میں پانچ اھتجاجی نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے دو کے سر پر زخم آئے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پ ولیس پرمال سنگھ نے بتایا کہ گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب 22نوجوانوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے اور بعض دیگر نوجوان بھی اس میں شامل ہوگئے جو مندر میں آئے تھے ۔اس کے بعد ایس جی پی سی کے ارکان نے انہیں منتشر کردیا اور نعرے لگانے والے نوجوانوں کو سنہرے گرودوارہ کے باہر جانے پر مجبور کردیا گیا جہاں 22نوجوانوں کو پولیس نے احتیاطی طور پر تحویل میں لے لیا۔ شرومنی گرودوارہ پر بندھک کمیٹی کے صدر اوتار سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ بعض مشتبہ عناصر کی کارستانی ہے جنہوں نے علیحدگی پسند نعرے لگائے اور ننگی تلواریں لہرائیں۔ ایس جی پی سی نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔ کیونکہ سنہرے گرودوارہ کے اندر گڑبڑ پیدا کرنے والے کئی افراد کی داڑھیاں منڈھی ہوئی تھیں اور وہ صرف مقدس مقام کے تقدس کو پامال کرنے کے لئے آئے تھے ۔ اس سے پہلے صبح بھی اکالی دل امرتسر کے حامیوں نے اکال تخت میں برہنہ تلواریں لہراتے ہوئے خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ ان کی قیادت سابق رکن پارلیمنٹ دھیان سنگھ ماند کررہے تھے ۔

Operation Bluestar 31st anniversary: 5 injured in clash inside Golden Temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں