کانگریس ہی بنگال کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے - کولکتہ میں راہول گاندھی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

کانگریس ہی بنگال کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے - کولکتہ میں راہول گاندھی خطاب

کولکتہ
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی نکتہ چینی کی اور الزام عائد کیا کہ وہ این دی اے حکومت کے ادھورے وعدوں کی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرہے ہیں ۔ انہوں نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو بھی نشانہ بنایا اور بی جے پی کے ساتھ ان کی دوستی پر سوال اٹھایا ۔ راہول گاندھی نے یہاں ایک ریالی میں کانگریس کو ریاست کے لئے تیسرا موزوں متبادل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مغربی بنگال کی قسمت کو بدل دے گی ، جہاں2016میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب کہ ممتا بنرجی مودی کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورہ پر ہیں، راہول گاندھی نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان گرمجوشی کا اشارہدیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری (یوپی اے) حکومت برسر اقتدار تھی، ہمارے وزیر اعظم بنگلہ دیش جانا چاہتے تھے ۔ ہم نے ان (ممتا) سے بات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ تنہا جائیں گی ۔ اب مودی جی بر سر اقتدار ہیں لہذا تنہا جانے کی بات نہیں ہورہی ہے ہم ساتھ جائیں گے کہا جارہا ہے۔ یہ کیوں ہورہا ہے ؟ یہ کیسی دوستی ہے؟ آپ کو اس کی وجہ معلوم ہونی چاہئے ۔ اپنی زائد از20منٹ طویل تقریر میں راہول گاندھی نے یوپی اے کی سابق حلیف ممتا بنرجی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ مغربی بنگال کو بائیں بازو کے مظالم سے نجات دلانے کے وعدے کے برعکس انہوں نے ریاست کی چیف منسٹر بننے کے بعد انہیں دگنا کردیا ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے بموجب یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بایاں محاذ اور ترنمول کانگریس دونوں نے مغربی بنگال کے عوام کو ناکام کیا ہے ۔ راہول گاندھی نے آج کہا کہ صرف کانگریس ہی ریاست کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لا سکتی ہے ۔ راہول نے ضلع ہگلی میں جوٹ مل ورکرس سے باتچیت کرتے ہوئے کہا بایاں محاذ نے بنگال کی ترقی پر روک لگا دی تھی۔ انہوں نے سی پی آئی ایم زیر قیادتبایاں محاذ کی ریاست میں34سالہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ کہا کہ اس وقت لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ترنمول کانگریس آئے گی اور ریاست کو آگے لے جائے گی ۔ لیکن2011میں اس کے بر سر اقتدارآنے کے بعد اس نے ترقی پر روک لگا دی اور تعطل برقرار رہا ۔ وہ دریائے گنگا کے کنارے ویلنکنگ جوٹ میل کے ورکرس سے بات کررہے تھے۔ اس علاقہ میں ایک ہی قطار میں کئی جوٹ ملیں ہیں۔ راہول گاندھی نے ورکرس کوتیقن دیا کہ وہ ان کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ریاست میں کانگریس کو دوبارہ بر سر اقتدار لانے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس اس بریک کو ہٹا سکتی ہے اور بنگال میں ترقی کی گاڑی کو آگے لے جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس جو 1977میں اس ریاست میں اقتدارسے بے دخل ہوگئی تھی ۔ پہلے بایاں محاذ حکومت کے مقابلہ میں شکست خوردہ ہوئی اور پھر اسے ترنمول کانگریس سے شکست اٹھانا پڑا۔ ریاست نے حالیہ بلدی انتخابات میں اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ووٹ شیئر کے لحاظ سے چوتھے مقام پر رہی ۔ جوٹ مل کارکنوں سے بات چیت کے دوران راہول گاندھی کو ملوں کے بند ہونے، اجرتوں اور پنشن، بونس اور دیگرمراعات سے متعلق مسائل سے واقف کرایا گیا ۔ آئی این ٹی یو سی کے صدر رمن پانڈے نے یہ بات بتائی۔

Only Congress can bring Bengal on path of development, Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں