ملک میں 100 اسمارٹ سٹیز کے منصوبہ کی عنقریب رونمائی - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

ملک میں 100 اسمارٹ سٹیز کے منصوبہ کی عنقریب رونمائی - وینکیا نائیڈو

ممبئی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیدو نے آج کہا کہ مجوزہ100اسمارٹ شہروں کی تیاری کا مجوزہ پلان اور نیو دہلی ٹرانسفارمیشن کو عنقریب پیش کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ اسمارٹ شہروں اور اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسمیشن(اے ایم آر یوٹی) پروگرام کو پیش کیاجائے ۔ اس ماہ اس پروگرام کی شروعات سے خود بخود500اسمارٹ شہروں کی رفتہ رفتہ تیاری کا آغاز ہوجائے گا ۔ وینکیا نائیڈو نے یہاں اسمارٹ شہروں پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان دونوں اسکیموں پر آئندہ 5سالوں کے دوران ایک لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جب کہ48ہزار کروڑ روپے صرف100اسمارٹ شہروں کی تیاری کے لئے50ہزار کروڑ روپے اے ایم آڑ یو ٹی اسکیم کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت500شہروں کو اسمارٹ شہر میں تبدیل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے ان کا انتخاب انہیں درپشے مسابقی چیلنجوں اورمختلف ایسے پیمانوں کے ذریعہ کیاجائے گا جو انہیں ایک دوسرے سے چیلنج درپیش ہو۔ اس کے علاوہ اسمارٹ شہروں کی خواہش مندوں کو اس شہر کے مسابقتی چیلنجوں اور ایسے عوامل سے کیاجائے گا جو انہیں مالیہ حاصل کرنے کی صلاحیت منسلک اور اس مشن کے مقاصد کی تکمیل کرتے ہوں ۔ان شہروں کا انتخاب دوسرے عوامل کے علاوہ ان کے ہاں موجود بنیادی سہولتوں جیسے صفائی ، گندے پانی کی نکاسی، تعلیم، صحت ، آبی سربراہی اور ذرائع حمل و نقل کی سہولیات کے پیش نظر کیاجائے گا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان شہروں کو صرف عوامی و خانگی شراکت داری سے تکمیل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبہ کے لئے ایک ٹریلین روپے مختص کرچکے ہیں لیکن یہ رقم کافی نہیں ہوگی ۔ وینکیا نائیڈو واضح کیا کہ ہمیں اس ہدف کی تکمیل کے لئے خانگی شعبہ کی شراکت داری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاپانیز انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے)اور ورلڈ بینک کے علاوہ دنیا کے14ممالک ہمارے اسمارٹ شہروں کی پراجکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ ہم سے14ممالک سے اس پراجکٹ میں فنڈ لگانے اور اس کے شراکت دار بننے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

100 Smart Cities project may be launched just any day: V.Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں