نیپال کو مکمل امداد اور کشمیر کو صرف تیقن - عمر عبداللہ کا طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-26

نیپال کو مکمل امداد اور کشمیر کو صرف تیقن - عمر عبداللہ کا طنز

سری نگر
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت کی جانب سے نیپال کے مکمل امداد کی فراہمی پر طنز کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت ہند نے نیپال کی مدد کے لئے یقین دلایا ہے اور ریاست جموں و کشمیر کے متاثرین سیلاب کو مدد کا صرف وعدہ کیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے توئٹ پیام میں ان اطلاعات پر رد عمل ظاہر کررہے تھے جس میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیپال کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ہندوستان ہمالیائی مملکت کو اس کے بحران کے لمحات میں ہر ممکنہ مدد دے گا۔ مرکز کے اس اقدام پر طنز کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکمراں پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحادپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر کے عوام یقین دہانی کروائی گئی تھی ، اسی طرح نیپال کی تعمیر نو کے لئے ہندوستان کی جانب سے اسی طرح کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے ۔ ریاست جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی زیر قیادت سابقہ حکومت نے سیلاب زدگان کی باز آباد کاری اور ریلیف کے لئے 44ہزار کروڑ روپے کا امدادی پیاکیج فراہم کرے مرکز کو منصوبہ پیش کیا تھا ۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادتاین ڈی اے حکومت نے صرف پانچ ہزار کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے ۔ جسے ریاستکے تاجرین سیاسی اپرٹیوں اور ٹرانسپوٹرس نے اسے زخموں پر نمک چھڑکنا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کو فالو کرنے والے ایک رکن نے کہا کہ سیلاب ریاست میں آر ایس ایس ، پی ڈی پی حکومت کو بہا لیجانے تیار ہے ۔ کیونکہ ریاست میں پھر ایک بار سیلاب کی صورتحال پید اہوگئی ہے۔ سنگم پہلگام علاقہ میں پانی21فٹ پانی کی سطح کو عبوع کرچکا ہے۔ تاہم ایک اور ٹوئٹ فالور نے لکھا کہ نیپال کو اس لئے مدد کی جائے گی کہ وہاں ہندو بھائی رہتے ہیں اس لئے وہ ان کی مدد کریں گے ۔

Omar takes jibe at Centre for announcing support to Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں