پرائمری اسکول کے بچوں کو مڈ ڈے میل کے ساتھ دودھ بھی - یوپی حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

پرائمری اسکول کے بچوں کو مڈ ڈے میل کے ساتھ دودھ بھی - یوپی حکومت کا فیصلہ

فتح پور
یو این آئی
سماج وادی پارٹی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ ان کی حکومت میں عوامی بہبود کی اسکیموں کا نفاذ اولین ترجیح ہے ۔ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ جولائی سے مڈ ڈے میل کے ساتھ بچوں کو دودھ بھی دیاجائے گا۔ جو بچے بغیر تغذیہ بخش غذا کے اسکول میں آتے ہیں انہیں صبح صبح دودھ ملے گا۔ سماجوادی پارٹی ابتدائی تعلیم پر بھی پوری توجہ دیتی ہے پرائمری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی اگر صحت اچھی ہوگی تو وہ تعلیم بھی اچھی طریقے سے حاصل کریں گے۔ اس لئے مڈ ڈے میل کے ساتھ ساتھ بچوں کو دودھ دینے کی اسکیم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کی سماج وادی پارٹی کی حکومت نے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے نظم و نسق کے بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران اپنے فرائض کے تئیں لاپروائی برتتے ہوئے پائے جائیں گے انہیں سزا دی جائے گی۔ اکھلیش سنگھ نے ضلع میں کئی مقامات پر کئے جارہی غیر قانونی کان کنی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت ملنے پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سے یہاں کے کچھ لوگوں نے ضلع انتظامی حکام کے کام کاج کو لے کر شکایت کی جس کے بعد انہوں نے افسروں کو پھٹکار لگائی۔ انہوں نے یہاں جمنا ندی کے ڈاڈ گھاٹ پریل بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ فتح پور ضلع کے کسن پور علاقے میں دہراگاؤں میں سابق ممبر اسمبلی ویرابھیمینیو سنگھ کی بیٹی نتن یادو کی شادی کے تلک میں شریک ہونے آئے تھے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے غیر ملکی دوروں کے لئے ان کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ملک کی تجارت بڑھنے کے ساتھ ہی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے یو این آئی سے کہا کہ بھلے ہی نریندر مودی کی بیرون ممالک پر کوئی تنقید کرے لیکن یہ دورے ملک کی معیشت کے لئے بہتر ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے کا اثر کچھ دنوں بعد ملک میں دکھائی دینے لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر مودی کی غیر ملکی دورے بہت کامیاب رہے ہیں اور ان کے دوروں کے دوران کی گئی کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں