رمضان میں معتمرین کی سہولت کے لئے 12 ہزار کارکن بھرتی - شیخ السدیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-05

رمضان میں معتمرین کی سہولت کے لئے 12 ہزار کارکن بھرتی - شیخ السدیس

مکہ مکرمہ
سعودی پریس ایجنسی
حرمین شریفین کے امور کے ادارے کے نگراں اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ماہ رمجان میں معتمرین کی سہولت کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے مزید کہا کہ ماہ رمضان سیزن کا آغاز28شعبان سے ہوگاجو5شوال تک جاری رہے گا ۔ ماہ رمضان میں دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کی سہولت اور ان کی رہنمائی کے لئے 12ہزار کارکنوں کو بھرتی کیا گیا ہے جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں ۔ بھرتی کئے گئے کارکن اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔ شیخ السدیس نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان سے قبل حرم شریف کی توسیع کا تیسرا مرحلہ100فیصد مکمل ہوجائے گا ۔ صحن کے ستونوں کے حوالے سے شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ ستونوں کا90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ چھت ڈالنے کا کام 85فیصد کرلی اگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توسیع کے تیسرے مرحلے میں ایکسیلیٹرز نصب کی جارہی ہیں تاکہ معمر افراد کو بالائی منزل تک جانے میں سہولت ہوسکے ،برآمدوں میں ہوا کی آمد و رفت اور ایئر کنڈیشن کے علاوہ پنکھوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں