کشمیر میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

کشمیر میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں بدھ کے روز موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا جب کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بیشتر سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور لوگوں کا چلنا پھرنا ناممکن ہوگیا ۔ موسلا دھار بارش کے باعث وادی کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور لوگ گرم ملبوسات پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں چند ایک مقامات پر شدید بارش کی وارننگ جاری کردی ۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 28جون تک جاری رہے گا ۔ موسلا دھار بارش کے باعث وادی کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر میں واقع شہر آفاق سیاحتی مقام پہلگام جو مقدس امرناتھ گھپا کا روایتی بیس کیمپ ہے، میں کل رات سب سے زیادہ31اعشاریہ4ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شمالی کشمیر میں واقع مشہورسیاحتی مقام گلمرگ جہاں کل رات2اعشاریہ8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اعشاریہ5ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں بد کی صبح سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر سڑکیں زیر آب آگئی ہیں میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت16ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Heavy Rains disrupt life in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں