پی ٹی آئی
ایم بی اے امید واروں کے لئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے آج ملک میں چھ نئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی۔ یہ ادارے کورسس کا آغاز آئندہ تعلیمی سال سے ہی کردیں گے ۔ نئے آئی آئی ایم وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش ) بودھ گیا( بہار) ، سرمور( ہماچل پردیش) ناگپور( مہارشٹر)سنبھل پور( اڈیشہ) اور امرتسر(پنجاب) میں قائم ہوں گے ۔ ہر انسٹی ٹیوٹ میں پوسٹ گریجویٹ کورس کے لئے140نشستیں ہوں گی جس کے لئے داخلہ کا من اڈمیشن ٹسٹ( کیاٹ) کے ذریعہ ہوگا۔ مرکزی کابینہ کے تجویز کو منظوری دینے کے بعد حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سات سال کے بعد نشستوں کی کل تعداد560تک پہنچ جائے گی ۔ ملک میں فی الحال 13آئی آئی ایمس ہیں ۔
Government OKs setting up of 6 new IIMs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں