دنیا کی بڑی جمہوریت ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل نہیں ہوسکتی - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

دنیا کی بڑی جمہوریت ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل نہیں ہوسکتی - ارون جیٹلی

سان فرانسسکو
پی ٹی آئی
آج یہ ناممکن ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل ہوجائے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے1975میں اس وقت کی کانگریس حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ایمرجنسی کو آزاد ہندوستان کا ایک تاریک دور قرار دیا ۔ جیٹلی نے کہا کہ دستور کی چند دفعات استعمال کرتے ہوئے ایمر جنسی ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی ایک مرحلہ تھا جو دکھاتا ہے کہ ایک جمہوریت بیورو کیریسی، پولیس میڈیا اور عدلیہ جیسے تمام بڑے ادارہ جات ٹھپ کرسکتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج دنیا جمہوریت کے حق میں بیدار ہوچکی ہے اور کسی قسم کی تحدیدات ایک ڈکٹیٹر شپ پر نافذ کی جاسکتی ہے ۔ وہ خود ایک مزاحمت کرنے والی ہوسکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا بھی طاقتور ہے ۔ پالیسی طاقتور ہے اور عالمی ادارہ جات بھی طاقتور ہیں ۔ آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ایک ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل ہونے کو دنیا قبول نہیں کرے گی ۔ جیٹلی نے یہاں ایک انٹر ویو میں پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ حال ہی میں بی جے پی سرپرست ایل کے اڈوانی کی جانب سے اس تشویش کا اظہار کے بعد کہ چند طاقتیں جمہوریت کو کچل سکتی ہیں اور وہ طاقتور ہیں ۔ اب ایمرجنسی جیسی صورتحال دوبارہ ابھر سکتی ہے۔ اڈوانی کے تبصرے کانگریس کی جانب سے وزیر اعظم نریندرمودی پر تنقید کے طور پر دیکھے گئے ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی کا احساس ہے کہ وہ مودی کی سیاست کا پہلا چالان تھا ۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بھی کہا ہے کہ اڈوانی کے تبصرے سنجیدگی کے ساتھ لئے جانے چاہئیں۔ اڈوانی کے تبصروں کا حوالہ دیئے بغیر جیٹلی نے کہا کہ خود ٹکنالوجی سے میڈیا سنسر شپ آج ناممکن ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ آپ انٹر نٹ کے توسط سے سفر کررہے ہیں اور انٹر نٹ کو سنسر نہیں کیا جاسکتا ۔ جیٹلی نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران حتی کہ اخلاقی اقدار طاقتور تھے لیکن اب میڈیا موجود ہے اور سر گرم ہے ۔ ایمرجنسی کے ایام سے ان کے اپنے تجربات کا تزکرہ کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آج عدلیہ زیادہ آزاد ہے اور کسی ڈکٹیٹر شپ کے رجحانات اب پنپ نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنسر شپ اب ناممکن ہے اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ مزید آزاد ہوگی ۔ کسی بھی شخص کے لئے یہ ناممکن ہے کہ ایسے تین اصولوں کے بغیر جمہوریت کو ایک ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل کرسکے ۔

Emergency Was Darkest Phase; Dictatorship Not Possible Now: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں