کمزور مانسون کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کر دیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-09

کمزور مانسون کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کر دیں - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مانسنون کے کمزور ہونے کے پیش قیاسی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس چیلنج کو دیگر ذرائع کی مدد سے اسے’’موقع‘‘ میں تبدیل کردیاجائے گا۔ اس کے لئے اقل میعادی کوششوں کے تحت کھیتوں میں تالابوں میں تبدیل کیاجائے گا۔ دفتر وزیر اعظم کے بیان میں کہ اگیا کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وزارت زراعت، آبی وسائل دیہی ترقی اور فینانس کے علاوہ نیتی آیوگ اور دفتر وزیر اعظم کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران زور دے کر کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال کم بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر فوری طور پر ہمہ رخی حکمت عملی اپناتے ہوئے آبپاشی کے نیٹ ورک کو تیار کیاجائے ۔ اس پیش قیاسی کے تحت وزیر اعظم مودی نے عہددیاروں کو ہدایت دی ہے کہ اوسط سے کم بارش کی پیش قیاسی کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کردیا جائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آبپاشی کے شعبے میں انتظامیں میکنزم، مالیاتی انتظامات اور ٹکنالوجی ایپلی کیشنز پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ ایک چھوٹا اور زیادہ جامع فیصلہ کرنے کا طریقہ کار وضع کیاجاسکے جو کسانوں کو تیز رفتار نتائج فراہم کراسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آبپاشی کی توسیع کو ریاستوں میں فصل اگانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید اور مائیکرو سنیچائی نظام مثلا ڈرپ اور اسپرنکر آبپاشی کے طریقوں کے مناسب استعمال کے ساتھ جوڑنا ہوگا ۔ ساتھ ہی ملک بھر میں تیار کئے جانے والے سینچائی کے مختلف روایتی طریقوں کا بھی تفصیلی مطالعہ کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے نوجوان تحقیق کاروں کو آبپاشی سے متعلق آبپاشی کے کاموں میں لگنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے منصوبے ضلعی سطحی پر تیار کئے جانے چاہئے۔ سول سروسیز کے نوجوان افسروں سے کہا جانا چاہئے کہ وہ ضلع سطح کے سنچائی کے منصوبوں کی تجویز پیش کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معمول سے کم بارش کے چیلنج کو ایک موقع سمجھ کر افسروں کو ملک بھر میں زرعی تالاب تیار کئے جانے کے فروغ دینے کے لئے قلیل مدتی کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں زیر زمین پانی کی سطح میں گراوٹ آنے کی وجہ سے وہاں پر فصلیں اگانے کے طریقوں میں فوری تبدیلی ضروری ہوگئی ہے ۔ انہوں نے مکئی پر اور مکئی کی قیمت میں اضافہ اور اقدامات توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا تاکہ کسانوںکے لئے اسے زیادہ سود مند بنایاجاسکے ۔ اجلاس میں مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی ، وزیر دیہی ترقی چودھری وریندر سنگھ اور مملکتی وزیر زراعت سنجیو بالیان بھی موجود تھے ۔

Deficient monsoon: PM Modi wants challenge to be turned into opportunity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں