میانمار کی اپوزیشن قائد کا خیر مقدم کرنے چین تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

میانمار کی اپوزیشن قائد کا خیر مقدم کرنے چین تیار

بیجنگ
پی ٹی آئی
میانمار کی اپوزیشن لیڈر آن سانگ سوچی کے آئندہ ہفتہ اپنے پہلے دورہ چین سے قبل چینی عہدیدار سے آج کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی میں کمی کی خواہش مند ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ بیجنگ ماضی کے ناخوشگوار واقعات پر کسی قسم کا بغض نہیں رکھتا ۔ چین کسی کا بھی خیر مقدم کرے گا جو دوستانہ مقصد کے ساتھ آگے آئے گا اور وہ ماضی کی تلخیوں پر کوئی بغض نہیں رکھے گا ۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے سوچی کے دورہ کے سلسلہ میں اپنے تبصرہ میں کہی، جو سوچی کے دورہ سے متعلق کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے میانمار کے فوج کی چین کی جانب سے تائید کا بظاہر تذکرہ کیا، جس کی وجہ وہ21سال تک وہ مکان میں نظر بند تھی ، جس کی وجہ سے انتہائی اہم سیاسی قیدیوں میں شمار ہونے لگیں۔69سالہ سوچی کو میانمار کی مشہور سیاستداں قرار دیا اور ژنہوا نے کہا کہ چین یہ امید کرتا ہے کہ ان کے5روزہ دورہ10جون سے جو شروع ہورہا ہے اس کی وجہ سے باہمی مفادات اور تعاون میں دوستانہ تعلقات چین اور میانمار کے درمیان بہتر ہوں گے ۔ وہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی چائنا سی پی سی کی دعوت پر دورہ کرنے والی ہیں۔ سوچی کو دورہ کی دعوت دینا اس بات کا ثبوتہے کہ کہ سی پی سی کا کسی بھی سیاسی پارٹی کے تعلق سے موقف یہ ہے کہ وہ کسی بھی سیاری پارٹی کے ساتھ طویل مدتی وابستگی رکھنے کے لئے تیار ہے۔ جو چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش مند ہیں۔ اس دورہ میں میانمار کی ایک اہم سیاستداں کی حیثیت سے سوچی دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی وابستگی کی خواہاں ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنے مشہور تقابل میں کیا ہے ۔ شادی شدہ جوڑے کی طرح نہیں اگر دونوں ایک ساتھ نہ رہیں تو طلاق حاصل کرسکتے ہیں اور چین اور میانمار کے درمیان حقائق کو تبدیل کرنے کچھ بھی نہیں کیا گیا جو ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں ۔

China gears up to welcome Myanmar's opposition leader Aung San Suu Kyi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں