تمام وزارتیں بائیو میٹرک نظام استعمال کریں - وزارت پرسونل و ٹریننگ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-23

تمام وزارتیں بائیو میٹرک نظام استعمال کریں - وزارت پرسونل و ٹریننگ کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے آج اپنے ملازمین کو انتباہ دیا ہے کہ وہ وقت پر دفتر آئیں ، ناکامی کی صورت میں ان کے خلاف دفتری تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ مرکزی حکومت کے محکمہ پرسونل و ٹریننگ(ڈی او پی ٹی) نے آض مرکزی حکومت کے تمام وزارتوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں پابندی وقت پر عمل آوری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈی او پی ٹی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین میں دیر سے کام پر آنے کی عادت نوٹ کی گئی ہے ۔ اس طرح دیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی وقت پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا مشاہدہ کیاجارہا ہے ۔ نوٹسمیں کہا گیا کہ ملازمت کے قواعدمیں یہ بات درج ہے کہ ہر سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی کو تندہی سے انجام دینا چاہئے ۔ ملک بھر میں48لاکھ مرکزی ملازمین ہیں ۔ وزارت پرسونل و ٹریننگ نے آج جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی پابندی وقت ڈیوٹی پر رجوع ہونے سے متعلق محکمہ وقت بہ وقت اپنی ہدایات جاری کرتا رہے گا ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ملازمین کو پابند وقت ڈیوٹی پر رجوع کرنے کی ذمہ داری ان کے متعلقہ وزارتوں محکمہ و دفتر پر ہے۔ ڈی او پی ٹی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے تمام دفاتر بشمول ملحقہ دفاتر و تحت کے دیگر دفاتر میں حاضری کے پرانے طریقہ کو ختم کرتے ہوئے آدھار کارڈ ، پر مبنی آدھار ان ایبل، اور ان ایبل بائیو میٹرک حاضری نظام کو لاگو کیاجائے گا ۔ اے ای بی اے ایس نظام کو تمام وزارتوں میں لاگو کرنے کے مقصد دفاتر میں ملازمی کو پابند وقت بنانا ہے ۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پرسونل و ٹریننگ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دفترآنے والے ملازمین میں سستی و کاہلی دیکھی جارہی ہے ۔ وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین کو پ ابندی وقت دفترآنے کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نظام کو استعمال کریں اور دیر سے دفترآنے کے عادی ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ مرکزی حکومت کے مستقل ملازمین جنہیں ہر روز دفترآنا ہوتا ہے ان کی حاضری اور کام کی صراحت کو ویب سائٹwww۔aatendance۔gov۔inپر ان کی تفصیلات ہر روز کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی ۔ ویب سائٹ کے مطابق آج1,29,895رجسٹرڈ ملازمین میں سے62,761ملازمین دفتر میں کام کررہے ہیں۔ ڈی او پی ٹی نے بتایا کہ بائیو میٹرک حاضری کے طریقہ کار کے ذریعہ صرف ایک پلیٹ فارم ہے جب کہ دفتری اوقات سے متعلق ہدایات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ دی گئی ہدایات کے مطابق دیر سے دفتر آنے والے ملازمین کی آدھے دن کی رخصت اتفاقی تصور کی جائے گی لیکن مہینہ میں دو مرتبہ ایک گھنٹہ کے لئے دیر سے حاضری کو دیر سے آنے کی وجوہات کی بنیاد پراعلیٰ اختیاری عہدیدار کی جانب سے اس پر انصاف کیا جائے گا۔

Biometric attendance, Be punctual or face action: Govt warns employees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں