سائبر سیکوریٹی - متنازعہ سمندری علاقہ پر دعویٰ - ماحولیاتی تبدیلی - امریکہ چین بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

سائبر سیکوریٹی - متنازعہ سمندری علاقہ پر دعویٰ - ماحولیاتی تبدیلی - امریکہ چین بات چیت

بیجنگ
رائٹر
امریکہ کے حکام واشنگٹن میں ہونے والے اعلیٰ سطحی سالانہ مذاکرات میں چینی حکام کے ساتھ بہت واضح بات چیت کریں گے۔ منگل کو جاری رہنے والے مذاکرات میں سائبر سیکوریٹی چین کا متنازعہ سمندری علاقوں پر دعویٰ اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ کوششوں کے اہم موضوعات پر بحث ہونے کی توقع ہے ۔ پیر کو وسیع البنیاد اسٹرٹیجٹک سیکوریٹی ڈائیلاگ کے سلسلہ میں کئی ملاقاتیں ہوئیں جن کے بارے میں محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ بہت صاف گوئی پر مبنی تھیں ۔ جن مسائل پر اختلاف رائے پایاجاتا ہے ملاقاتوں میں ان پر کھل کر اظہارخیال کیاگیا اور اپنے تعلقات میں ان نہایت حساس معاملات پر اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ چین کے سرکاری خب ررساں ادارہ ژنہوا نے کہا کہ طرفین نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ انہوں نے باہمی اعتماد کو بڑھانے اور تعلقات میں بہتری کے لئے کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر خزانہ جیکب لیو منگل کو چینی نائب وزیر اعظم وانگ یانگ اور سٹیٹ کاؤنسلریانگ جائچی سے منگل کو امریکہ چین اسٹراٹیجک اور اقتصادی ڈائیلاگ کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے ۔ امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ تناؤ کی ایک وجہ سائبر سیکوریٹی سے متعلق امور ہیں ۔ جس کے بارے میں محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس پر بہت واضح طور پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکہ چالیس لاکھ کے قریب موجودہ اور سابقہ وفاقی ملازمین کے خانگی ریکارڈس پر ایک بڑے پیمانے پر ہونے والے سائبر حملے کی تحقیقات کررہا ہے ۔ تحقیقاتی آفیسروں نے کہا کہ یہ حملہ گزشتہ سال شروع ہوا۔ مگر اس کا سراغ دوماہ قبل لگایاجاسکا ۔ امریکی حکومت نے چین پر اس حملے میں ملوث ہونے کا کھل کا الزام عائد نہیں کیا ۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ اس بات پر تحقیقات جاری ہیں کہ آیا اس حملے کا چین سے کوئی تعلق ہے یا نہیں ۔ محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان سائبر سیکوریٹی کے تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوتی رہی ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ اور چین کا سائبر دفاع اور سائبر سیکیوریٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر ہمیشہ اتفاق رائے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان معاملات میں سے ایک ہے جن میں بہتر تعاون ، بہتر مذاکرات اور زیادہ شفافیت کی گنجائش ہے۔ وزیر توانائی کے ارنسٹ مونیز نے چین اور امریکہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں مشترکہ کوششوں کا خلاصہ پیش کیا، جس میں کاربن کا اکٹھا، استعمال اور ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شامل ہے ۔ قابل تجدید توانائی کے اس منصوبے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو اس کے ماخذ مثلا کوئلے کے پلانٹ سے اکٹھا کیاجائے گا جس کا مقصد اسے دوبارہ استعمال کرنا یا ذخیرہ کرنا ہے تاکہ یہ ماحول میں داخل نہ ہوسکے ۔ اس سیشن میں پیر کو ماحولیاتی تبدیلی پر چین کے خصوصی نمائندوں زی زنہوا نے کہا کہ امریکہ اور چین ماحولیاتی تبدیلی پر دو طرفہ اور کثیر جہتی سطحوں پر اہم اثر ڈال سکتے ہں ۔ امریکہ اور چین کے درمیان کٹھن مسائل میں ایک چین کا بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ہے جس پر امریکہ چین سے بات چیت کریگا۔ امریکہنے اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ چین کی جزائر اور چٹانوں پر تعمیر سے غیر ملکی بحری اور ہوائی جہازوں خی نقل و حرکت محدود ہوسکتی ہے ۔ چین نے کہا کہ یہ تعمیرات قانونی ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ امریکہ نے زمین کی بحالی اور ایک جزیرے پر چین کی فوجی سرگر میوں پر اپنے خدشات واضح کئے ہیں حکام نے کہا کہ تین روزہ مذاکرات میں چین کے صدر شی جن پنگ کی ستمبر میں واشنگٹن آمد کی راہ ہموار کی جائے گی۔

US, China hold 'frank' talks on hacking, maritime row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں