آسام میں اسپیشل پولیس آفیسرس کی مسلح بغاوت - 5 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

آسام میں اسپیشل پولیس آفیسرس کی مسلح بغاوت - 5 زخمی

گوہاٹی
پی ٹی آئی
اسپیشل پولیس آفیسرس( ایس پی اوز) کی جانب سے مسلح بغاوت میں کم از کم5افراد زخمی ہوگئے جن میں دو پولیس فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں ۔ آسام میں اپنی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریبا840ایس پی اوز دیما ہساؤ، لومبڈنگ کوکرا جھار ، چیرانگ ، بکسا، بارپیٹا، موریگاؤں، ناگاؤں، ہوجائی اور دیگر مقامات سے گوہاٹی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ انسپکٹر جنرل ( لا اینڈ آرڈر) پولیس ایس این سنگھ نے مقام واقعہ سے فون پر بتایا کہ مسلح بغاوت کا اصل مرکز دیما ہساؤ ہے جہاں تقریبا340ایس پی اوز،3ڈمپرس اور ٹکر میں سوار گوہاٹی کی طرف آرہے تھے ۔ انہوں نے کل رات اپنا سفر شروع کیا تھا ۔ جنہیں راستہ میں روکا گیا ۔ جب پولیس نے ایس پی اوز سے آگے نہ بڑھنے اور ہتھیار حوالہ کردینے کی خواہش کی تو احتجاجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نشانہ باندھ کر فائرنگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جس کے نتیجہ میں دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ بھگدڑ اور دھکم پیل میں مزید تین افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے خلاف منصوبہ بند بغاوت تھی اور ریاست بھر میں تمام840ایس پی اوز کو غیر مسلح کردیا گیا ۔ اور8:16بجے کی اولین ساعتوں میں انہیں ان کے کیمپوں میں واپس بھیج دیا گیا ۔ سنگھ نے کہا کہ یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ انہوں نے ایسی حرکت کی۔ گزشتہ مرتبہ جب انہوں نے اسی طرح کا احتجاج کیا تھا تو ہم نے پولیس فورس میں ہونیو الی بھرتیوں میں انہیں ترجیح دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ چاہتے ہیں کہ درخواست دئیے بغیر انہیں ملازمتیں دی جائیں ۔ ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ مختلف اضلاع میں ہوم گارڈس کی حیثیت سے خدمات سے رجوع کیاجائے گا۔

Assam: Special police officers stage armed revolt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں