آندھرا حکومت کا ایک سال مکمل - آج گنٹور میں مہا سنکلپ تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

آندھرا حکومت کا ایک سال مکمل - آج گنٹور میں مہا سنکلپ تقریب

حیدرآباد

یو این آئی
آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے لئے ضلع گنٹور کے مندادم گاؤں میں بھومی پوجا کرنے کے ایک دن بعد تلگو دیشم کی زیر قیادت آندھرا پردیش حکومت ایک سال کی تکمیل کے موقع پر کل گنٹور کے منگل گری میں مہا سنکلپ تقریرب منعقد کرنے کے لئے وسیع انتظامات کررہی ہے ۔ مہا سنکلپ تقریب ناگر جنا یو نیورسٹی کے روبرو منعقد کی جائے گی جہاں چندرا بابو نائیڈو نے گزشتہ سال8جون کو ریاست کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا ۔ منگل گری میں اس تقریب کے لئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں جہاں چندرا بابو نائیڈوریاست کے تمام علاقوں کے عوام سے خطاب کریں گے ۔ مہا سنکلپ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی ریلی کے پیش نظر چیف منسٹر سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ، آندھرا پردیش حکومت کے صلاح کار پرکالہ پربھا کر نے ضلع کلکٹر س کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ اس جلسہ میں توقع ہے کہ چار لاکھ افراد شرکت کریں گے ۔ ان دونوں نے ان افراد کے ٹرانسپورٹ انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں ۔ چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف پڑوسی اضلاع گنٹور ، پرکاشم ، مغربی گوداوری بلکہ ریاست کے13اضلاع سے عوام کو جمع کریں ۔ رکاوٹ سے پاک ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے پرکالہ پربھاکر نے کلکٹرس سے خواہش کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بسیں اچھی حالت میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی واقعہ کا کوئی امکان نہیں ہونا چاہئے ۔ عوام کو لانے اور بسوں کو منتقل کرنے کے سلسلہ میں کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ معمول کی ترانسپورٹ خدمات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ ضلع کلکٹرس کو اس بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریلی میں شرکت کرنے والے عوام کے لئے پینے کے پانی اور غذا کی سپلائی کا اسٹاک رکھیں۔ حکومت کی جانب سے دس لاکھ پینے کے پانی کے پیاکٹس اور پانچ لاکھ دودھ کے پیاکٹس کو کو عوام کے لئے دستیاب رکھنے کے انتظامات کررہی ہے ۔ یہ پیاکٹس جلسہ گاہ کے قریب دستیاب ہوں گے ۔ کلکٹر ضلع گنٹور کانتی لال داندے نے یہ بات بتائی۔ پرکالہ پربھا کر نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاجائے ، جو مختلف اضلاع سے آنے والی بسوں کے پوزیشن کو معلوم کر سکیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینی ٹیشن اور پارکنگ کی سہولت بھی مناسب طور پر ہونی چاہئے ۔

Andhra Pradesh CM Naidu completes challenging one year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں