پی ٹی آئی
حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران پٹری سے اتری معیشت کو پھر سے بحال کردیا ہے۔ افراط زر پر قابو پالیا گیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کی بلند توقعات کی تکمیل کے لئے آنے والے دنوں میں مزید کام کرنے کا عہد کیا۔ اپنی حکومت کے اک سال کی تکمیل کے موقع پر شہریوں کے نام کھلے مکتوب میں مودی نے کہا کہ معاشی ترقی بحال ہوئی ہے اور ہندوستان دنیا میں تیز رفتار ملک بن گیا ہے ۔ افراط زر میں کمی آئی ہے ۔ اعتماد میں اضافہ ہوا غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا اہم ریٹنگ ایجنسیوں اور بین الاقوامی اداروں نے بھی اس مثبت تصویر کی توثیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل کو کنٹرول سے آزاد کرنے جیسے زیر التوا جرائتمندانہ اصلاحات کو رو بعمل لایا۔ انشورنس اور دفاعکے شعبوں میں ایف ڈی آئی کی حد بڑھا دی گئی اور اشیا وخدمات محصول سے دستبرداری کی سمت قدم بڑھا رہی ہے ۔ ایک سال قبل آپ نے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کا ہدف دیتے ہوئے مجھ پر بھروسہ کیا اور پٹری سے اتری معیشت کو بحال کرنے کی ذمہ داری سونپی، ہم نے اس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ ابھی شروعات ہے ابھی بہت کچھ کرنا ہے ، میں جانتا ہوں آپ کی توقعات بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے فوائد سماج کے تمام طبقات بالخصوص غریبوں، کسانوں اور خواتین کو پہنچنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت کے ذریعہ 15کرو سے زائد بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں ۔ جس میں15,800کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی۔ سماجی سیکوریٹی سسٹم بشمول وظیفہ، زندگی بیمہ اور حادثاتی انشورنس کے آغاز کے پہلے ہی ہفتہ 6۔75کروڑ ناموں کا اندراج ہوا ۔ چھوٹے تاجرین کی مدد کے لئے20ہزارکروڑ روپے کے فنڈ سے مدرا قائم کیا گیا۔ کالا دھن کی لعنت سے نمٹنے کے لئے حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی قائم کی اور پارلیمنٹ میں ایک نیا سخت قانون لانے میں کامیابی حاصل کی ۔ پارلیمنٹ میں حال ہی میں کالادھن(غیر معلنہ غیر ملکی آمدنی و اثاثہ جات ) اور نفاذ محاصل بل2015منظور کیا گیا جس میں غیر معلنہ غیر ملکی اثاثہ جات و آمدنی کے انکشاف پر120فیصد تک زائد ٹیکس اور جرمانہ کے علاوہ10سال جیل کی سزا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ مودی نے کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور نئے روزگار فراہم کرنے کے لئے میک ان اندیا کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کے دیگر اقدامات میں پکوان گیس سبسیڈی کی بینک اکاؤنٹس میں راست منتقلی شامل ہے تاکہ سبسیڈی بھی صحیح رقم، صحیح افراد تک بروقت پہنچائے ۔ انشورنس، ریلویز اور دفاعی پیداوار میں غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی حد میں اضافہ کے علاوہ ہم نے باہمی تعاون کے جذبہ اور مسابقی وفاقیت میں ٹیم انڈیا کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے قومی ترقی میں ریاستوں کو یکساں حصہ دار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کے بینکنگ فیصلوں میں سیاسی مداخلت ماضی کی داستان بن گئی ہے ۔ شفاف کوئلہ ہراج اور حوالگی سے کوئلہ کانیں رکھنے والی ریاستوں کو3۔35لاکھ کروڑ روپے کا خطیر مالیہ حاصل ہوا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں