اسرائیل کا حماس کو راکٹ حملہ پر انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

اسرائیل کا حماس کو راکٹ حملہ پر انتباہ

تل ابیب
آئی اے این ایس
اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون نے آج حماس کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل پر راکٹ حملہ کی کسی بھی کوشش سے احتراز کرے جب کہ کل رات جنوب میں راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔ غزہ سے داغا گیا راکٹ یروشلم سے مغرب میں56کلو میٹر فاصلہ پر واقع گان پانے ٹاؤن کے پاس جاگرا تھا ۔ ژنہوا نیوزایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ یالون نے کہا کہ اسرائیل اس قسم کی کارروائی پرخاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ غزہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ وزیر دفاعنے بھی اسلامی جہاد کو مورد الزام ٹھہرایا جو کہ غزہ کی ایک چھوٹی عسکریت تنظیم ہے جس نے منگل کی شب راکٹ حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فضائیہ نے کل رات کئے گئے راکٹ حملہ کے جواب میں غزہ کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یالون نے کہا کہ فضائی حملے غزہ پٹی میں اسلامی جہاد ار حماس کے ٹھکانوں پر کئے گئے ۔ اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ حملے حماس پر راست حملوں کا جواب ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حماس کا علاقہ اسرائیل پر حملہ کی ایک بنیاد ہے جو اسرائیل کو ناقابل قبو ل ہے اور قابل برداشت ہے جس کے نتائج ظاہر ہوں گے ۔ اسرائیلی یہ توقع نہیں کرسکتے کہ راکٹ حملوں کو خطرہ میں رہیں ۔ آئی اے ایف اپنی کارروائی کا عمل جاری رکھے گا ۔ ان لوگوں کو نکال باہر کیاجائے جو اسرائیلی مقتدار اعلیٰ کو دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعہ نظر انداز کردیاجائے۔ تاہم حملہ میں اموات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ سال50دنوں تک بڑے پیمانے پر غزہ پٹی میں فوجی اور فضائی کارروائیں کے بعد یہ پہلا غزہ پٹی پر شدید حملہ ہے ۔ 50دنوں کی کارروائیوں میں2150فلسطینی مارے گئے تھے ۔

Israel, Hamas warn each other after fresh attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں