کالا دھن - مزید ہندوستانیوں کے ناموں کا انکشاف - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-27

کالا دھن - مزید ہندوستانیوں کے ناموں کا انکشاف - ارون جیٹلی

برن، نئی دہلی
پی ٹی آئی
صنعت کار یش برلا اور رئیل اسٹیٹ اور شراب کے بڑے تاجر آنجہانی پونٹی چڈھا کا داماد سوئس بینک میں کھاتے رکھنے والے ان سات ہندوستانیوں میں شامل ہے جن کے نام سوئزر لینڈ کی سرکاری گزٹ میں ٹیکس چوری سے متعلق جاریہ تحقیقات کے سلسلے میں منظر عام پر لائے گئے ہیں۔ سٹی لیموزین اسکام کے معاملہ میں ممبئی کے دو صنعتکار ، دہلی کی ایک خاتون رتیکا شرمااور دو دیگر افراد اسنیہا لتا سہانی اور سنگیتا سہانی وہ دوسرے ہندوستانی ہیں جن کے نام منظر عام پر لائے گئے ہیں۔ یہ نام سوئزر لینڈ کی فیڈرل گزٹ میں شائع ہوئے ہیں جن کے بارے میں ہندوستانی عہدیداروں کی جانب سے طلب کردہ تفصیلات دی گئی ہیں۔ سوئزر لینڈ کے فیڈرل ٹاسک ایڈ منسٹریشننے ہندوستان کو یہ تفصیلات فراہم کیں۔ سید محمد مسعود کے معاملے میں جس کے خلاف پونزی اسکیم کے سلسلے میں چھان بین ہورہی ہیں بعض تفصیلات سوئس عہدیداروں نے پہلے ہی فراہم کردی تھیں ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی درخواست پر چند سال پہلے اس کے کھاتے منجمد کردئیے گئے تھے ۔ اس کے اور کوثر محمد مسعود کے بارے میں ہندوستانی عہدیداروں نے مزید تفصیلات طلب کی تھیں ۔ ان افراد کو 30 دنوں کے اندر پیش ہونے کے لئے کہتے ہوئے نوٹیفکیشن میں ان کے نام اور تاریخ پیدائش درج کئے گئے ہیں ۔ان افراد میں گرجیت سنگھ کو چر بھی شامل ہیں جن کی شادی چڈھا خاندان میں ہوئی تھی اور جو اب ہندوستان سے باہر بتائے جاتے ہیں ۔ برلا اور شرما کے بارے میں نوٹیفکیشن میں ان کے ممبئی اور دہلی کے پتے دئیے گئے ہیں۔ سوئزر لینڈ کی جانب سے بعض ہندوستانی کھاتے داروں کے ناموں کے انکشاف پر مسرور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ حکومت نے ملک سے باہر جمع غیر محسوب اثاثوں کو لانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہندوستانی اداروں کی جانب سے ملک سے باہر جمع اثاثوں اور دولت کی رازداری پر سے پردہ اٹھے گا ۔ جیٹلی نے ریمارک کیا کہ ٹیکس چوری کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اب وہ غیر قانونی طور پر اثاثے جمع کرنے کے لئے محفوظ نہیں رہے ہیں ۔

Govt to probe new Indian names in black money case: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں