ملک میں مسلسل 6 ماہ سے تھوک اشیاء کی قیمتوں میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

ملک میں مسلسل 6 ماہ سے تھوک اشیاء کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں مسلسل 6ماہ سے تفریط زر کے باعث افراط زر میں نئی سطح تک کمی آئی ، ماہ اپریل میں افراط زر منفی2۔65فیصد رہا ۔ اس کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی رہی جب کہ تیار شدہ اشیا بشمول غذائی شرحوں میں اضافہ ہوا۔ ٹھوک اشیا کے افراط زر اشاریہ( ڈبلیو پی آئی) نومبر2014سے مسلسل منفی رجحان پر برقرار ہے ۔ جب کہ گزشتہ سال ماہ اپریل 2014میں یہ5۔55فیصد تھا۔ تفریط زر کے رجحان کے باعث ریزروبینک نے شرحوں میں کمی کی، چلر فروشی کے زمرہ میں افراط زر بھی سہل رہا جب کہ صنعتی پیداوار میں کمی آئی۔ ماہرین نے بتایا کہ صنعتی پیداوار میں سست روی رہی جب کہ یہ کم ہوکر5ماہ قبل کے اشاریہ 2۔1فیصد پر آگیا ۔ ماہ مارچ کے دوران افراز زر منفی2۔33فیصد رہا جب کہ ماہ فروری میں2۔17۔ فیصد جنوری میں0۔95فیصد، دسمبر میں0۔50فیصد اورماہ نومبر میں منفی 0۔17فیصدرہا۔ غذائی اشیا کے زمرہ میں افراط زر ہنوز5۔73فیصد پر برقرار رہے ۔ جب کہ یہ ماچ2015میں 6۔31فیصد تھا۔ ایندھن اور برقی کے زمرہ میں افراط زر منفی13۔03فیصدرہا۔ ماہ اپریل میں آلو کی قیمت میں زبردست کمی آکر یہ منفی41۔14فیصد کی کم ہوگئی ۔ جب کہ ترکاریوں کی شرحوں میں بھی منفی۔1۔32فیصد کی کمی آئی۔ تاہم ماہ اپریل میں دالوں کا افراط زر ماہ اپریل میں15۔33فیصد رہا، مچھلی اور گوشت کی شرحیں4۔01فیصد رہیں ۔ ماہ فروری میں ٹھوک اشیا کے افراط زر تخمینہ کے برعکس کم ہوکر منفی 2۔06فیصد ہوگیا تھا ۔ اس ہفتہ کے اوائل صارفین کے لئے جاری کردہ قیمتوں کے اشاریہ کا ڈاٹا کے مطابق چلر فروشی کے شعبہ میں افراط زر کم ہوکر ماہ اپریل میں پچھلے4ماہ کی قیمت میں4۔87فیصد رہا جس سے غذائی اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں ۔ آئی سی آر اے کے ماہر معاشیات آدیتی نائر نے بتایا کہ2جون کو آر بی آئی کی شرح کٹوتی میں0۔25فیصد ہونے کی کافی توقع پائی جاتی ہیں۔

India's Wholesale Price Index Falls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں