اسمبلی انتخابات میں بھی ہماری فتح ہوگی - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-16

اسمبلی انتخابات میں بھی ہماری فتح ہوگی - ممتا بنرجی

کولکاتا
یو این آئی
اپوزیشن جماعتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اپیل کی ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی، بی جے پی اور کانگریس کو شکست سے دو چار کردیں۔ ترنمول کانگریس کی طلباء تنظیم ترنمول چھاتر پریشد کے ورکشاپ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخاب میں سی پی آئی ایم، بی جے پی اور کانگریس کو بہر صورت ہرا کر رہیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت مستحکم ہے اور عوام پسند کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اپنی آئیڈیا لوجی سے دستبردار نہیں ہوسکتے ہیں ، ہم نے سابقہ یو پی اے حکومت سے حمایت واپس پالیسی کی بنیاد پر لی تھی ۔ ان کی پالیسیاں عوام مخالف تھیں ۔ سی پی ایم اور کانگریس کی طرف سے یہ الزام عائد کیاجارہا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کی آنچ سے بچنے کے لئے ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے بی جے پی کے سامنے خود سپردگی کرلی ہے اور مودی کے خلاف سخت تنقید کرنے والی ممتا کا رویہ اچانک نرم ہوگیا اور وہ مودی کے ساتھ پروگراموں میں شرکت کرنے لگیںَ برنپور میں اسٹیل پلانت کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی دونوں نے وفاقی ڈھانچہ کا حوالہ دے کر ملک کی ترقی کے لئے ریاست اور مرکز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا تھا ۔ ممتا نے مودی کے کلکتہ قیام کے دوران راج بھون میںذاتی طور پر ملاقات کر کے ریاست کے قرضوں کی سود کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں