بیف مسئلہ - سیکولر ملک میں غذائی عادتوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی - کرن رجیجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

بیف مسئلہ - سیکولر ملک میں غذائی عادتوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی - کرن رجیجو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بیف کھانے پر جاری تنازعہ کے دوران مرکزی وزیرکرن رجیجونے آج کہا کہ ہندوستان جیسے سیکولرملک میں غذائی عادتوں پر کوئی تحدیدات عائد نہیں کی جاسکتیں ، لیکن ہندو اکثریتی اور عیسائی و مسلم اکثریتی ریاستوں میں اکثریت کے جذبات کا احترام کیاجانا چاہئے ۔ اپنے ہم مکتب مختار عباس نقوی کے اس تبصرہ کے پس منظر میں کہ جو لوگ بیف کھانا چاہتے ہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہئے، ایزوال سے فون پر پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوری ملک ہے ، غذائی عادتوں کو روکا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اکثریتی ریاست میں ہندو عقیدہ کااحترام کیاجانا چاہئے ۔ میں نے ان سے کہا کہ جب ہم ہندو اکثریتی مہاراشٹرا گجرات کا دورہ کرتے ہیں تو ہمیں اکثریت کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے اور ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔ اسی طرح جب کوئی عیسائی اکثریتی یا مسلم اکثریتی علاقہ کا دورہ کرتا ہے تو انہیں مقامی اکثریتی عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دستور ہندنے عوام کو اپنا پسندیدہ عقیدہ اختیار کرنے کی آزادی دی ہے اوراس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ان اطلاعات پر کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بیف کھاتے ہین اور کوئی انہیں روک نہیں سکتا ، رجیجونے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں بیف کھاتا ہوں ، میں نے کہا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عقیدے، ایقان اور غذائی عادتوں کااحترام کرنا چاہئے ۔ ہندوستان میں ایک نیا رجحان پیدا ہوگیاہے کہ متوازن رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی اور جو بھی ہندوؤں کے خلاف بات کرتا ہے اسے سیکولر قرار دیاجاتا ہے ۔

must respect other faiths and food habits, says Kiren Rijiju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں