مسلمان ہونے پر خاتون پروفیشنل کو فلیٹ دینے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

مسلمان ہونے پر خاتون پروفیشنل کو فلیٹ دینے سے انکار

ممبئی
پی ٹی آئی
اقلیتی طبقہ کے ایم بی اے گریجویٹ کو ہیرون کی کمپنی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکار کے چند دن بعد ہی ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں25سالہ خاتون پروفیشنل کو اسی بنیاد پر ایک بلڈر نے فلیٹ دینے سے انکار کردیا۔ ایک جہد کار نے قومی اقلیتی کمیشن سے یہ مسئلہ رجوع کیا اور بلڈر کی امتیازی پالیسی کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ عوامی رابطہ ادارہ میں بر سر خدمت مصباح قادری ایک سال قبل گجرات سے شہر آنے کے بعد سے ہی ممبئی کے کاندیولی علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے وڈالہ علاقہ میں فلیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جہاں انہیں ایک فلیٹ ملا جس کے لئے انہوں نے وڈالہ علاقہ میں فلیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جہاں انہیں صدمہ کا جھٹکا لگا۔ مسز قادری نے بتایا کہ کافی تلاش کے بعد بالآخر انہیں ایک فلیٹ ملا جس کے لئے انہو ں نے ایک بروکر کے لئے24ہزار روپے اڈوانس دئیے ۔ منتقلی سے ایک رات قبل بروکر نے انہیں فون کیا اور وہاں منتقل نہ ہونے کا انتباہ دیا اور بتایا کہ بلڈر کی پالیسی ہے کہ وہ مسلم کرایہ داروں کو نہیں رکھتا ہے ۔ انہوں نے بحث کی کوشش کی لیکن اس نے نہیں سنی ۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ بروکر نے ان سے ایک این او سی پر دستخط کے لئے کہا جسمیں یہ کہاجائے کہ اگر مذہب کی بنیاد پر پڑوسیوں سے انہیں کسی ہراسانی کا سامنا ہو تو اس کے لئے بلڈر، مالک یا بروکر قانونی طور پر ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شرائط سے اتفاق نہ رکھنے کے باوجود انہیں فلیٹ میں منتقل ہونا پڑا کیونکہ سابقہ فلیٹ خالی کرنے کے لئے دی گئی نوٹس کی مہلت ختم ہوچکی تھی اور کوئی دوسرا مکان فوری طور پر موجود نہیں تھا ۔ ایک ہفتہ بعد بروکر نے انہیں دوبارہ فون کیا اور فلیٹ خالی کرنے کے لئے کہا ۔ مصباح قادری نے بتایا کہ کہ فلیٹ خالی کرنے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا چنانچہ اس وقت وہ باندرہ کے ایک پینگ گیسٹ ہاؤز میں مقیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ بلڈر کے نمائندہ کے دفتر پہنچیں تو ان سے کہا گیا کہ مسلمانوں کو کرایہ پر مکان نہ دینا ان کی پالیسی ہے ۔ اسی دوران جہد کار شہزاد پونے والا نے قومی اقلیتی کمیشن کو ایک درخواست دیتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کروانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے بلڈر اوربروکر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کمیشن سے درخواست کی کہ تمام متعلقہ گروپوں کا ایک اجلاس طلب کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے اور اقلیتوں سے امتیاز کے خلاف سخت مقننہ و دستوری ہدایات جاری کی جائیں ۔

Muslim woman Misbah Qadri denied flat in Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں