علامہ اقبال کو بعد از مرگ ترانہ ہند ایوارڈ دیا جائے گا - ممتا بنرجی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

علامہ اقبال کو بعد از مرگ ترانہ ہند ایوارڈ دیا جائے گا - ممتا بنرجی کا اعلان

کلکتہ
یو این آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کل29مئی کو علامہ اقبال کو سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا کی تخلیق پر بعد از مرگ ترانہ ہندی ایوارڈ سے نوازیں گی اور اس ایوارڈ کو لینے کے لئے پاکستان سے علامہ اقبال کے پوتے پروفیسر ولید کلکتہ تشریف لارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کو بھی پاسبان اردو کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن اقبال کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقرییب کلکتہ کے مشہور آڈیٹوریم نذرل منچ میں منعقد کی گئی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کریں گی۔ اس موقع پر اکیڈمی نے علامہ اقبال کو بعد از مرگ ترانہ ہند اور مغربی بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو پاسبان اردو کے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ممتا بنرجی کی تحریر کردہ اردو نظموں کی کتاب"تمنا" کی رسم اجرا بھی انجام دی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں