ملک بھر میں بیف پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں - بی جے پی صدر امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

ملک بھر میں بیف پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں - بی جے پی صدر امیت شاہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج بیف پر ملک بھر میں پابندی عائد کرنے کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کرنا ریاستوں کا معاملہ ہے ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا : جہاں کہیں بھی بی جے پی کی حکومت ہے ہم بیف پر پابندی عائد کرنے سے پہلے عوام کے جذبات پر غور کریں گے ، ہم نے یہ نہیں کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں بیف پر پابندی لگارہے ہیں ۔ مہاراشٹر اور ہریانہ میں بی جے پی حکومتوں نے بیف پر پابندی لگادی ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی تمام ریاستوں میں بیف پر پابندی لگانے پر زور نہیں دے گی۔ چاہے وہ ان ریاستوں میں بر سر اقتدار کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں پر منحصر ہے کہ عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اس سلسلہ میں قدم اٹھائے۔ گوا میں گاؤ کشی پر پابندی لگانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گوا مقامی افراد سے بات چیت کے بعد اس سلسلہ میں فیصلہ لے گی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر عباس نقوی کے اس ریمارک کو بھی غیر اہم قرار دیا کہ جو لوگ بیف کھانا چاہتے ہیں وہ پاکستان جاسکتے ہیں ۔ امیت شاہ نے کہا یہ بیان ان کا شخصی تبصرہ ہے مجھے اس پر کچھ نہیں کہنا ہے ۔ میں پارٹی کا صدر ہوں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں