پی ٹی آئی
گرمی کی شدید لہر نے تلنگانہ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید74افراد کی جانیں لے لیں ۔ نلگنڈہ میں99اموات ہوئیں جب کہ کھمم میں72کریم نگر میں45اور محبوب نگر میں37اموات ہوئی ہیں ۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ میدک میں29، عادل آباد میں22، نظام آباد اور ورنگل میں11,11اموات کے علاوہ حیدرآباد اور رنگا ریڈی میں7,7اموات ہوئی ہیں ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اضلاع عادل آباد ، رنگا ریڈی ، نظام آباد ، کریم نگر، ورنگل ، کریم نگر ، کھمم اور نلگنڈہ کے چند مقامات پر آج بھی گرمی رہی ۔ کھمم اور نلگنڈہ میں اعظم ترین درجہ حرارت46ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے ۔ اب تک دونوں ریاستوں میں گرمی کی لہر سے1120اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر میں کمی ہوگی ۔تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سے زائد درج کیا گیا ۔ توقع ہے کہ مانسون30مئی کو کیرالا کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔ آندھرا پردیش ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسپیشل کمشنر نے کہا کہ ضلع گنٹور میں سب سے زیادہ104افراد کی موت ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی کی لہر برقراررہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن کے دوران دونوںریاستوں کے بعض علاقوں میں گرج و چمک ، ہواؤں کے ساتھ ہلکی یا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔
heatwave continues as death toll exceeds 1000
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں