سزائے موت کی تنسیخ کے لئے درخواست پاکستان سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-27

سزائے موت کی تنسیخ کے لئے درخواست پاکستان سپریم کورٹ میں مسترد

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان سپریم کورٹ نے منگل کے روز اس درخواست کو خارج کردیا جس میں سزائے موت کی تنسیخ کی ا پیل کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ زندگی کی برقراری اور آزادی دستور کے مغائر ہے ۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ نے عرضی داخل کی اور موت کی سزا کی تنسیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سزا بنیادی حقوق کے خلاف ہے جہاں مجرموں کے ساتھ انصاف بے سود ہوگیا ہے ۔ ڈان آن لائن رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ۔ اعلیٰ عدالت کی سہ رکنی بنچ جس کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار ہیں نے اس عرضی کو خارج کردیا اور کہا کہ زندگی اور آزادی فطرت کے مطابق نہیں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ سزائے موت قانون نے دی ہے اور ایک شخص کی زندگی اس وقت لی جاسکتی ہے جب وہ خلاف قانون ہو۔ عدالت نے عرضی کو خارج کردیا اور قانون میں تبدیلی کے لئے پاکستان کی پارلیمنٹ سے رجوع ہونے کی سفارش کی ۔ پاکستان میں2008ء سے کسی شہری کو پھانسی نہیں دی گئی تھی ۔ اس دوران صرف ایک ہی شخص کو پھانسی دی گئی تھی، ایک سپاہی کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا اور2012میں پھانسی دی گئی تھی ۔ سزائے موت پر باضابطہ پ ابندی اس وقت اٹھائی گئی جب دہشت گردوں نے16دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا جس میں طلباء اور اسٹاف کی140جانیں ضائع ہوئی تھیں ۔ اس سال مارچ کے اوائل میں سزائے موت پر پابندی کو تمام بڑے جرائم پر سے اٹھا لیا گیا۔ تقریبا8000قیدی ملک کی مختلف جیلوں میں پھانسی کے منتظر ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں