پاکستان میں عیسائیوں پر حملہ کے سلسلہ میں 40 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-27

پاکستان میں عیسائیوں پر حملہ کے سلسلہ میں 40 افراد گرفتار

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان میں کم از کم40افراد بشمول ایک عالم دین اور مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مزید500کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت بک کی اگیا ، جنہوں نے عیسائیوں کے کئی مکانات کو لوٹ لیا تھا اور چرچ کے پاس غنڈہ گردی کی جس پر حکام کو نیم فوجی دستے تعینات کرنے پڑے۔ ایک برہم ہجوم نے عیسائیوں کے کئی مکانات میں لوٹ مار مچائی اور چرچ کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جو سند ا علاقہ میں واقع ہے ۔ عیسائی نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر اہانت اسلام کی مبینہ کوشش کے بعد توڑ پھوڑ لوٹ مار کا بازار گرم ہوگیا ۔ ہم نے40افراد کو حراست میں لے لیا اور مزید500کو کیا ہے ۔ چرچ پر غنڈہ گردی عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت بک کیا۔ سینئر پولیس آفیسر اعجاز شفیع نے نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لیڈر طارق شباب ملی، جو بنیاد پرست جماعت اسلامی گروپ کی تنظیم ہے ۔ اس گروپ کے ارکان عالم دین کی اپیل پر اکٹھا ہوئے اور سندا میں چرچ کو نذر آتش کیا جائے ۔ عالم نے مسجد سے یہ اعلان کیا تھا کہ عیسائی نوجوان توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے اور مسلمانوں کو اپنے گھروں سے باہر نکل آنا چاہئے تاکہ اپنے مذہب کا تحفظ کیا جاسکے ۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے عیسائی برادری کو بچالیا اور ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔

At least 40 arrested, 500 booked for attacking Christians in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں