یمن مسئلہ - سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے غیر جانبدارانہ مذاکرات کو مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

یمن مسئلہ - سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے غیر جانبدارانہ مذاکرات کو مسترد کر دیا

عدن
اے ایف پی
اقوام متحدہ نے انتباہ دیا ہے کہ فیول کی قلت کے سبب آئندہ چند دنوں میں یمن میں امدادی سرگرمیاں ٹھپ ہوسکتی ہیں جب کہ سعودی عرب نے اطلاع دی کہ پانچ ہفتوں سے جاری جنگ میں پہلی مرتبہ اس کی سرحد کے پار انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ ریاض نے اقوام متحدہ کے ناکام امن مذاکرات میں کسی بھی غیرجانبداری کو مسترد کردیا،کیوں اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں اس کے ان الزامات کی حمایت کی گئی کہ علاقائی حریف تہران2009ء سے یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے ۔ گزشتہ سال موجودہ جلا وطن صدر رعبد الرب منصور ہادی کے خلاف بغاوت سے قبل بھی یمن ایک غریب عرب ملک رہا ہے اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کل کہا کہ غذائی تقسیم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے لاکھوں زندگیاں خطرہ میں پڑ سکتی ہیں ۔ سعودی زیر قیادت سنی عرب ممالک اتحاد کی جانب سے26مارچ کو آغاز کردہ بمباری کے سبب انسانی امداد اور تیل سمیت تجارتی اشیاء کی سربراہی کا عمل رک چکا ہے ۔ اقوام متحدہ کے چیف بان کی مون نے کہا کہ فیول کی قلت ایجنسیوں کو ملک میں پہلے سے موجودہ اسٹاک، جس کا بیشتر حصہ باغیوں کے ہاتھوں میں ہے ، کو بھی تقسیم کرنے سے بارز رکھ رہی ہے ۔ بان کی مون نے کہا کہ فیول کی سربراہی بحال نہیں کی گئی تو آئندہ چند دنوں میں انسانی سرگرمیاں ٹھپ ہوجائیں گی ۔ انہوں نے فیول کی درآمدات کے فوری آغاز کی اپیل کی ہے تاکہ یمن میں ابتر انسانی صورت حال کو مزید ابتر ہونے سے بچایاجاسکے ۔ عالمی غذائی پروگرام نے کہا کہ فیول کی قلت کے سبب وہ یمن میں اپنی غذائی تقسیم کا پروگرام روک رہا ہے ۔ ایجنسی کو فی الوقت200,000لیٹر فیول کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ گوداموں میں پڑی غذائی اجناس کو تقسیم کرنے کے عمل کو جاری رکھ سکے ۔ اس غذائی اسٹاک سے ایک ماہ تک1۔5ملین افراد کی بھوک مٹائی جاسکتی ہے ۔ شہری ٹریفک کے لئے تمام ایر پورٹس بند کردیے گئے ہیں اور سمندر کے ذریعہ سازو سامان کی آمد تاخیر سے ہورہی ہے ، بان کی مون نے فوری جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا اور کہا کہا گر یہ ممکن نہیں تو کم از کم جنگ زدہ علاقوں میں انسانیت کی خاطر وقفہ دینا چاہئے ۔

Yemen Issue, Saudi Arabia rejected the UN negotiations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں