کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ کالونیوں کی اجازت نہیں دیں گے - نیشنل کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ کالونیوں کی اجازت نہیں دیں گے - نیشنل کانفرنس

سری نگر
پی ٹی آئی
اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے آج کہا کہ وہ حکومت جموں و کشمیر کو کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ کالونیاں تعمیر کرنے نہیں دے گی ، لیکن اقلیتی برادری کو وادی میں ان کے آبائی مقامات پر واپس ہونے میں مد د کریں گے ۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ریاستی حکومت کی نئی تقررات پالیسی کے خلاف ایک احتجاجی ریالی کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ بستیوں کے مخالف ہیں ۔ ہم کشمیر میں ان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن حکومت کو ان کے لئے علیحدہ کالونیاں تعمیر کرنے نہیں دیں گے ۔ ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کی وادی میں ان کے آبائی مقامات پر واپسی کی حمایت کی ہے ۔ ہم نے ہمیشہ یہ کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ وادی کو واپس آئیں اور ا پنے آبائی مقامات پر اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ بس جائیں ۔ نئی تقررات پالیسی کے بارے میں ساگر نے کہا کہ یہ ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ سخت گیر حریت کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی کی زیر صدارت کل جنوبی کشمیرکے ٹرال علاقہ میں ایک ریالی کے دوران دوبارہ پاکستانی پرچم لہرائے جانے پر ساگر نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ۔ اس سے پہلے ایسے پرچم لہرائے جاتے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ہیں جو پاکستان کو پسند کرتے ہیں اور کچھ ہیں جو آزادی چاہتے ہیں، وہی ایسے حرکتیں کرتے ہیں اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ ساگر کی زیر قیادت نیشنل کانفرنس کارکنوں نے شہر کے وسطی علاقہ لال چوک تک جلوس نکالا۔

Will not allow separate colonies for Kashmiri Pandits: NC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں