پنجاب واقعہ - چیف منسٹر کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

پنجاب واقعہ - چیف منسٹر کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

موگا
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی کارکنوں نے دست درازی کا شکار نوجوان لڑکی کی موت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہاں ایک مارچ منظم کیا اور چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا پتلا نذر آتش کیا۔ واضح رہے کہ مہلوک لڑکی کے ساتھ دست درازی کے بعد اسے اور اس کی ماں کو چلتی بس سے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔ یہ بس چیف منسٹر کے خاندان کی ملکیت بتائی جاتی ہے ۔ عام آدمی پارٹی قائد جسراج جسی جنہوں نے بھٹنڈا سے مرکزی وزیر حکمراں ایس اے ڈی لیڈر ہر سمراٹ کور بادل کے خلاف گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کیا تھا، موگا ڈسٹرکٹ کے عام آدمی پارٹی کنوینر اجئے شرما کے ساتھ اس مارچ کی قیادت کی ۔ مارچ میں تقریباً150عام آدمی پارٹی کارکن موجود تھے اور انہوں نے سیول ہاسپٹل کے قریب وزراء کے پتلے جلائے ۔ اسی ہاسپٹل میں مہلوک لڑکی کی زخمی ماں زیر علاج ہے ۔مارچ کے بعد ایک دھرنا منظم کیا گیا ۔ احتجاجیوں نے بس کے مالکین اور آربٹ ایویشن کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران مقامی رکن اسمبلی جوگیندر پال جین کو احتجاجیوں کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ، جب انہوں نے یہ کہا کہ ایسے کیسس درج نہیں کئے جاتے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ سڑکوں پر جب اتنی بسیں اور دوسری گاڑیاں چلتی ہیں تو حادثات ہوتے ہی ہیں ۔ ان کے اس بیان پر کارکنوں نے سخت تنقید کی ۔ بعد ازاں دونوں پارٹیوں نے بات چیت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرلیا اور رکن اسمبلی وہاں سے روانہ ہوگئے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن لوک سبھا) سنگرور) بھگونت مان نے کل اپنے تقریباً500حامیوں کے ساتھ باغپرانا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر کے روبر و دھرنا دیا تھا۔ انہوں نے آربٹ ایویشن کے مالکین سے پوچھ تاچھ کرنے پر مطالبہ کیا۔

AAP activists protest and burn effigies of Punjab CM, son over Moga bus case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں