یو این آئی
دہلی ، سہارنپور کے درمیان آج اس وقت ریل اور سڑک کے ذریعہ آمد و رفت مفلوج ہوگئی اور ضلع میں کشیدگی پھیل گئی جب ایک ہجوم توڑ پھوڑ اور آتشزنی پر اتر آیا جس کے نتیجہ میں آج یہاں کانڈ لا پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔حکمراں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کی زری قیادت یہ ہجوم کانڈلا اور باروٹ کے درمیان ایک ٹرین میں مسلم نوجوانوں پر حملے کے خلاف احتجاج کررہا تھا ۔ تشدد کے دوران ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی ، حتی کہ بعض مذہبی مقامات پر حملہ بھی کردیا۔ اس حملہ میں زائد از12افرادزخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کی جانب سے آج صبح8بجے کانڈلا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے کے بعد تشدد شروع ہوا ۔ پولیس کی جانب سے حملہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہ رکئے جانے پر یہ احتجاج منظم کیا گیا تھا ۔ ضلع مجسٹریٹ پرمود کمار پانڈے اور سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے بھوشن جائے واقعہ پر ہی کیمپ کئے ہوئے ہیں ۔ ایس پی نے کہا کہ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے ۔صورتحال پر قابو پانے اضافی فورسس جائے واقعہ کو روانہ کردی گئی ہیں ۔ تشدد کے دوران آج صبح دہلی سے سہانرپور کے درمیان سڑک اور ریل کے ذریعہ آمد ورفت مفلوج ہوگئی۔ لوگ پٹریوں پر بیٹھ گئے جس کے نتیجہ میں حکام کو ٹرینیں روک دینی پڑیں۔ کانڈلا کے چند نوجوان( تبلیغی جماعت کے ارکان) مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے مہاراشٹرا جارہے تھے ، ضلع باغپت میں باروٹ کے قریب چند افراد نے انہیں مار پیٹ کی ۔ یہ واقعہ جنتا ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا ۔ احتجاجی عوام شر پسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اسی دوران موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق شاملی کے ایک پولیس اسٹیشن پر تبلیغی جماعت کے ارکان کے احتجاج کے دوران ایک عام شہری اور16پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے پولیس کو آنسو گیس شل استعمال کرنا اور لاٹھی چارج کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ شاملی ٹاؤن میں سیکوریٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور اضافی پولیس تعینا ت کردی گئی ہے۔
Shamli tense, 17 hurt in protest over 'attack' on Tablighi men
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں