2.75 لاکھ کسانوں کو بنگال حکومت مالی مدد دے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

2.75 لاکھ کسانوں کو بنگال حکومت مالی مدد دے گی

کولکاتا
ایس این بی
مغربی بنگال میں تقریباً2۔75لاکھ کسانوں کو بھاری بارش اور اولا باری سے فصلوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ جس کے بعد حکومت نے متاثرہ کسانوں کو59کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی مدد مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے کہا کہ زرعی شعبہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اس سال فروری کے آخر اور اپریل کے شروع میں ہوئی بھاری بارش اور اولا باری سے12اضلاع میں تقریباً50600ہیکٹر میں کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو متاثر کسانوں کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے ۔2۔75لاکھ متاثرہ کسانوں کی شناخت ہوئی ہے اور ان کے قریب59۔7کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ رقم کچھ دن پہلے جاری کی گئی تھی اور متاثر کسانوں کو چیک دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ سب سے زیادہ متاثر ندیا، مغربی مدنا پور ، بردوان، شمالی24پرگنہ ، جنوبی دیناجپور، بیر بھوم اور مرشد آباد کے دھان کے کسان ہیں اس ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک بار پھر بھاری بارش ہوئی جس سے بڑے خطہ کے زرعی علاقے میں پانی بھر گیا ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں امدادی دوسرے مرحلے میں مہیا کرائی جائے گی۔

WB Govt to give fiscal aid of over Rs 59 cr to 2.75 lakh farmers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں