تکنیکی خرابی کے سبب پاکستانی ہیلی کاپٹر حادثہ - طالبان کا دعویٰ بے بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

تکنیکی خرابی کے سبب پاکستانی ہیلی کاپٹر حادثہ - طالبان کا دعویٰ بے بنیاد

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کے ایر چیف مارشل سہیل امان نے آج بتایا کہ جمعہ کوMI-17ہیلی کاپٹر جوجو گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2غیر ملکی سفیر تھے، تکنیکی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ سے قبل کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا ۔ ایر چیف نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر انداز لینڈنگ سے قبل معمول کے مطابق تھا لیکن اچانک وہ قابو سے باہر ہوگیا ۔ ہمارے بیس کمانڈر نے ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کیا تھا ۔ لیکن اس کی پرواز میں کوئی مسئلہ نہیں دکھائی دیا ۔ کیونکہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی بے قابو ہوگیا تھا ۔MI-17ہیلی کاپٹر، کلگت بالتستان کے قریب نلتاروادی میں ایک اسکول پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں17افرا د سوار تھے ، جس میں11ملکی اور6پاکستانی تھے ۔ مہلوکین میں دو مینگو کے سفیر لوسی نیرو جونیر، فلپائن اور لیوف لارسن اور ان کے اہلیہ اور تین پاکستانی بھی شامل تھے ۔ 2پائلٹ اور ایک عملہ کارکن ولندیزی سفیرمارسل ڈیونک اور پولینڈ کے سفیر اندریز بھی زخمی ہوگئے ۔ امان کے بموجب تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ حادثہ کی تفصیلات کا جائزہ لیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ ہیلی کاپٹر اڑا رہا تھا ، پیشہ ور اورعمدہ مہارات کا حامل تھا اس علاقہ میں کئی بار پرواز کرچکا تھا ۔ دہشت گرد ی کی سر گرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری نے اعزاز چودھری نے کہا کہا کہ انجن کے فیل ہوجانے سے ہیلی کاپٹر گر پڑا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں جن میں ناروے اور فلپائن کے سفیر برائے پاکستان اور ان کی بیویاں شامل تھیں۔ ان کے نعشیں جائے حادثہ سے یہاں لائی گئیں۔ گلگت سے7نعشوں کو لایا گیا ہے ۔ زخمیوں کوC130طیارہ کے ذریعہ لایا گیا ہے ۔ ولندیزی سفیر اور ملایشیا کے ہائی کمشنر بھی اسی طیارہ کے ذریعہ پہنچے ۔ اطلاع ہے کہ انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کی حالت بھی تشویشناک ہے جو75فیصد جھلس گئے ہیں ۔

Military chopper lost control before crashing: Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں