گجرات کے ناڈیا شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

گجرات کے ناڈیا شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی

احمد آباد
ایجنسیاں
گجرات کے نڈیاڈ شہر میں اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی جب ایک سابق کونسلر ایک مندر کے پجاری کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں زخمی ہوکر اسپتال میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ پجاری نے مبینہ طور پر جمعہ کی رات اس وقت فائرنگ کی کہ جب ساجد ووہرہ ایک ہجوم کے ساتھ اس کی مندر پر پہونچا۔ مسلم اکثریتی علاقہ میں واقع دلارم، بپامندر پر رات2بجے سنگباری کا واقعہ پیش ایا ۔ دونوں فریقوں نے اس واقعہ کے خلاف نڈیا ڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ محمد عمران نے جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی پارک کرنے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ اور اس پر پجاری اشوک گریا نے اپنی پستول نکالی اور سابق کونسلر پر گولی چلا دی ۔ جب کہ گریش گری نامی ایک شخص نے ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے مندر کے باہر تقریباً50افراد رات دو بجے جمع ہوگئے اور انہوں نے مندر پر سنگباری کی جس پر پجاری نے اپنے دفاع میں گولی چلائی ۔ گولی ساجد ووہرہ کے سینہ میں لگی جنہیں آنند ٹاؤن کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج صبح وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ کھیڑا ایس پی سچن بادشاہ نے بتایا کہ علاقہ میں امن و ضبط کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔ ابھی تک اس سلسلہ میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے پر پجاری نے گولی چلائی۔

Communal tension in Gujarat after priest kills one of the mob that attacked temple
Communal tension gripped Nadiad town in Gujarat's Kheda district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں