برطانیہ میں کیمرون کی پارٹی کو واضح اکثریت - 650 کے منجملہ 327 نشستیں حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

برطانیہ میں کیمرون کی پارٹی کو واضح اکثریت - 650 کے منجملہ 327 نشستیں حاصل

لندن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی پارٹی نے برطانیہ میں منعقدہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ برطانیہ کی650رکنی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی نے327نشستیں جیت لی ہیں اور دارالعوام میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون برطانوی وزارت کے مطابق ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد کیمرون 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور مہم میں جو وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے جن میں یوروپی یونین کی رکنیت پرریفرنڈم شامل ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اسکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو بھی پورا کیاجائے گا اور ایسا ہی ویلزاور شمالی آئر لینڈ میں بھی کیاجائے گا۔ تاہم ڈیوڈ کیمرون نے وعدہ کیا کہ ایسا کرنے میں انگلینڈ کے لئے بھی مناسب دستوری فیصلوں کا خیال رکھاجائے گا ۔ انتخابی نتائج کے بعد لبرل ڈیمو کریٹ کے سربراہ نک کلیگ اور یوکپ جماعت کے لیڈر نائجل فراج مستعفی ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اب ان کو لبرل ڈیمو کریٹس کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے ۔ کنزرویٹو پارٹی نے انگلینڈ اور ویلز میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں لیبر الیڈر ایڈ بالز کی نشست بھی شامل ہے ۔ لیبر جماعت کی اسکاٹ لینڈ میں ایس این پی کے ہاتھوں صفایا کے بعد پارٹی کے لیلا رایڈ ملی بینڈ مستعفی ہوگئے ہیں۔ ایڈ ملی بینڈ نے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے برطانیہ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شکست کی تمام تر ذمہ داری وہ خود لیتے ہیں ۔ لیبر پارٹی کے لیڈرایڈملی بینڈ خود تو جیت گئے ہیں لیکن انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ انتخابی نتائج ان کی جماعت کے لئے مایوس کن ہیں۔ استعفیٰ سے پہلے ڈونکاسٹر میں اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لیبر پارٹی کے لئے انتہائی مایوس کن اور مشکل رات ثابت ہوئی ہے ۔ برطانوی دارالعوام کے659ارکان کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح7بجے شروع ہوا ، جو بغیر کسی وقفہ کے رات10بجے تک جاری رہا ۔ کنزرویٹو پارٹی نے329نشستیں حاصل کر کے سادہ اکثریت حاصل کرلی ، جب کہ اس کی روایتی حریف لیبر پارٹی232نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اوردیگر حلقوں میں نیشنل اسکاٹش پارٹی نے56لبرل ڈیمو کریٹک نے8اوریو کے انڈی پینڈنٹ نے ایک نشست حاصل کی ۔ انتخابات میں5روڑ رائے دہندوں کے لئے ملک بھر میں اسکولوں ، سماجی مراکز اور گرجا گھروں کے علاوہ نجی املاک میں50ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں عوام آن لائن ووٹ ڈالنے کے لئے بھی رجسٹر ہوئے ۔

UK election: David Cameron defies polls with clear victory, majority in Parliament, with 327 seats out of 650

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں