کابل میں گیسٹ ہاؤز پر حملہ - 14 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

کابل میں گیسٹ ہاؤز پر حملہ - 14 ہلاک

کابل
رائٹر/پی ٹی آئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کردیا جس میں4ہندوستانی اور ایک امریکی شہری سمیت14افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ہندستانی سفیران عسکریت پسندوں کا نشانہ ہوسکتے تھے جو غیر ملکیوں میں مقبولیت رکھنے والے اس کلب میں گھ آئے تھے ۔ جو4ہندوستانی ہلاک ہوئے ہیں دو خانگی آڈیٹرس ، ایک غیر سرکاری تنظیم کا کارکن شامل ہیں۔ کابل شہر کے کلولا پشتا علاقہ میں پارک پیالیس گیسٹ ہاؤز پر یہ حملہ کل رات9بجے ہوا۔ صدرافغانستان اشرف غنی کے خصوصی نمائندوں احمد ضیا مسعود کے حوالے سے خاما پریس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے گیسٹ ہاؤز پر یہ سوچ کر حملہ کیا کہ ہندوستان کے سفیرامر سنہا وہاں موجود ہیں تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ۔ جب سنہا سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہاں ایک تقریب میں انہیں مدعو کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی شرکت کرنے والے تھے۔ انہوں نے بھی اس حملہ میں چار ہندوستانیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جو اس وقت چین کے دورہ پر ہیں، صدر اشرف غنی سے بات کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے تعاون کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس حملہ میں ہندوستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیا ہے کابل پولیس سربراہ عبدالرحمن رحیمی نے بتایا کہ گیسٹ ہاؤس میں حملہ کے وقت54لوگوں کو پولیس اور خصوصی فورسز نے بچالیا جس میں سے کچھ لوگ موسیقی کی تقریب کے لئے وہاں موجود تھے تو کچھ رات میں ہونے والی ضیافت کے لئے وہاں موجود تھے ۔ عہدیداروں کے مطابق تین بندوق بردار گیسٹ ہاؤز میں گھس آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ حملہ ہوتے ہی سکوریٹی جوانوں نے علاقہ کو خالی کرادیا ۔ امریکی سفارت خانہ کی ایک ترجمان نے بھی حملے میں ایک امریکی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن کوئی دیگر تفصیلات اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ گیسٹ ہاؤس میں موجود دیگر تین ہندوستانی عہدیداروں کو بچالیا گیا ہے جو کہ ہندوستان کے سفارت خانے کے لئے کام کرتے ہیں ۔ افغان قومی فوج کے111ویں کور کے کمانڈر قدم شاہ شبیم نے بتایا کہ پارک محل ہوٹل میں شام میں ایک موسیقی کی تقریب سے پہلے مسلح افراد نے حملہ کدیا۔ جس کے بعد سیکوریٹی فورسز نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ کمانڈر شبیم نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسزہوٹل کے اندر گھس گئے اور دو پ اکستانی شہری سمیت16لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ موسیقی کی تقریب ابھی شروع نہیں ہوئی تھی اور زیادہ تر مہمان ابھی پہنچے بھی نہیں تھے ۔ کولولاپشت میں کئی بین الاقوامی مہمان خانہ اور ہوٹلوں کے ساتھ افغانستان کا وزارت داخلہ اور ہندوستانی سفارتخانہ بھی ہے ۔ طالبان نے گیسٹ ہاؤس پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جہاں میوسیقی تقریب ہونے والی تھی۔ عسکریت پسندوں نے ایک بیان میں بتایا کہ غیر ملکیوں کے لئے مخصوص اس تقریب پر حملہ کی کافی سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی ی گئی تھی اس تقریب میں ترکی ، ہندوستان، امریکہ کے علاوہ مقامی عہدیدار بھی شرکت کررہے تھے۔

Taliban attack on Kabul Park Palace Hotel leaves 14 people dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں