پاکستان میں پرتشدد کاررائیوں کے لئے را ذمہ دار - اعزاز چودھری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

پاکستان میں پرتشدد کاررائیوں کے لئے را ذمہ دار - اعزاز چودھری

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستانی خارجی انٹلیجنس ایجنسی 'را'پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ہندوستان سے را کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے بات کرچکے ہیں ۔ دولت اسلامیہ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دولت اسلامیہ موجود نہیں ہے اور ہماری سیکوریٹی فورسز کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ معتمد خارجہ نے کہا کہ کراچی میں حملہ کرنے والے دو افراد نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں ہندوستانی جاسوسی ایجنسی نے عسکریت پسند ی کی تربیت دی تھی ۔ کراچی پر بس پر ہوئے حملہ کے بارے میں بھی ان کا کہنا تھا کہ اگر اسماعیلیوں کے قتل عام میں را کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو پاکستان اس معاملہ کو بین الاقوامی فورموں میں لے جائے گا ۔ چودھری نے کہا کہ صرف ایک پمفلٹ کی بنیاد پر اس بات کی توثیق نہیں ہوسکتی کہ اس حملہ میں داعش ملوث ہے ۔ یہ پمفلٹ حملہ آوروں نے بس میں چھوڑا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ملک میں را کی سر گرمیو ں پر تشویش ظاہر کی تھی ، بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریفاس ہفتہ جب کابل کادورہ کیا تھا تو انہوں نے اس معاملہ کو افغان حکومت سے بھی رجوع کیا تھا۔

RAW involved in terrorism in Pakistan: Pak Foreign Secretary Aizaz Ahmad Chaudhry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں