انڈین امریکن لڑکے نے نیشنل جیوگرفک بی خطاب جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

انڈین امریکن لڑکے نے نیشنل جیوگرفک بی خطاب جیت لیا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ایک14سالہ انڈین امریکن طالب علم کرن مینن نے ایک باوقار مقابلے میں تاشقند سے تلنگانہ تک کے مقامات کے بارے میں سوالات کے صحیح جواب دیتے ہوئے50ہزار امریکی ڈالر کا نیشنل جیوگرافک بی خطاب جیت لیا ہے ۔ اس مقابلہ میں پہلے تینوں مقامات ہندوستانی نژاد شرکا نے حاصل کئے ۔ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے اس طالب علم مینن کا پورے امریکہ سے آنے والے10فائنلسٹوں سے مقابلہ تھا۔ یہ2015نیشنل جیوگرافک بی چیمپئن شپ کل نیشنل جیوگرافک ہیڈ کوارٹرس، واشنگٹن میں ہوئی ۔ 10فائنلسٹوں میں سات ہندوستانی نژاد تھے ۔ نیشنل جیو گرافک بی چمپین ٹائٹل جیتنے کے علاوہ مینن کو50ہزار امریکی ڈالر کی کالج اسکالر شپ ، نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کی تا عمر رکنیت اور دو ماہ کے لئے گولا پاگوس جزائر میں تفریح کا موقع بھی حاصل ہوگا ۔ مینن نے ایسے ہندوستانی نژاد بچوں کی طویل فہرست میں اپنا نام شامل کرایا جنہوں نے امریکہ میں ایسے ہی دوسرے مقابلوں میں حالیہ برسوں میں اپنے نقش چھوڑے ہیں۔ پہلے رنر اپ ایک11سالہ لڑکی شریاپرلگاڑے رہی جسے25ہزار امریکی ڈالر کی اسکالر شپ ملی۔ اس لڑکی کا تعلق مشی گن سے ہے۔ تیسرا مقام ارکنساس کے سجاس واگلے کو حاصل ہوا جسے10ہزار ڈالر کی اسکالر شپ حاصل ہوئی ۔

14-year-old Indian-American Karan Menon wins National Geographic Bee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں