ذبیحہ گاؤ پر ملک گیر امتناع کا مطالبہ - سوامی سرسوتی کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

ذبیحہ گاؤ پر ملک گیر امتناع کا مطالبہ - سوامی سرسوتی کا بیان

ناگپور
پی ٹی آئی
ہندوؤں کے ایک مشہور مذہبی رہنما نے آج ذبیحہ گاؤ پر ملک گیر امتناع کا مطالبہ کیا ہے اور مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بیف کی برآمد کو روک دے۔ سوامی سوراوپانند سرسوتی ، دوارکا پیٹھ شنکر آچاریہ نے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ذبیحہ گاؤ پر امتناع پر توسیع کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ بیلوں اور کھلگوں کے ذبیحہ پر بھی جو حکومت مہاراشٹرا نے امتناع عائد کیا ہے وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سوامی سورو پانند سرسوتی نے کہا کہ ہم یقینی طور پر حکومت مہاراشٹرا کو مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ گائے کے علاوہ بیلوں اور کھلگوں کے ذبیحہ پر بھی امتناع عائد کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو ملک میں روبہ عمل لانا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندوؤں کی اکثریت ہے ۔ اس کے باوجود یہاں بیف کا بڑے پیمانہ پر استعمال کیاجاتا ہے اور ہندوستان بیف برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے جو کہ ہمارے ل ئے باعث شرم ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ بیف کے برآمد پر فوری امتناع عائد کردے۔ ہم کو چاہئے کہ گائیوں کی ہر طرح سے حفاظت اور تحفظ کرے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شنکر اچاریہ نے کہا کہ نریند رمودی کے اس ادعا کے باوجود کہ کرپشن کی روک تھام کی جائے گی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کا اقدار متاثر ہورہا ہے اور ہمارے سماج کو دھکہ پہنچ رہا ہے ۔ کم میلہ کے تعلق سے جو کہ ناسک میں منعقد ہونے والا ہے سوامی سوروپانند نے حکومت مہاراشٹرا پر زور دیاکہ وہ دریائے گوداوری کی صفائی پر توججہ دے جس کے کناروں پر یہ مذہبی تقریب منعقد ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوداوری انتہائی آلودہ ہوگئی ہے اور یہ نہانے کے لئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ا س کا پانی گندہ ہوتا جارہا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ پہلے گوداوری کی صفائی پر توجہ دے اور اس کے بعد کم میلہ کے انتظامات کریں ۔

Swami Dayananda Saraswati called for the stoppage of cow slaughter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں