آندھرا میں معیاری برقی سربراہی کے لئے 2 اسکیمات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

آندھرا میں معیاری برقی سربراہی کے لئے 2 اسکیمات کا آغاز

حیدرآباد
یو این آئی
موجودہ برقی تقسیمی انفراسٹرکچر کی نئی صورت گری اور24گھنٹے برقی سربراہی کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی طرز کے سسٹم کی تعمیر کے لئے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے انٹیگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم(آئی پی ڈی ایس) اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا( ڈی ڈی یو جی جے وائی) پر کامیاب عمل آوری کے لئے ترجیح کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ بات24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے میں کلیدی رول ادا کرے گی ۔ عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران یہ انکشاف کرتے ہوئے چیف سکریٹری ڈاکٹر آئی وائی آر کرشنا راؤ نے بتایا کہ ریاست میں24گھنٹے برقی سربراہی پر عمل آوری ریاستی حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے فلاحی اسکیمات ، اقدامات میں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی پسندیدہ اسکیم ہے ۔ مرکزی وزیر برقی حکومت ہند، حکومت آندھرا پردیش کے مشورہ پر ڈسٹرکٹ الکٹریسٹی کمیٹیاں قائم کرنے پر غور کیاجارہا ہے ۔ اس کا مقصد آئی پی ڈی ایس اور ڈی ڈی یو جی جیوائی کے باوقار پراجکٹس کو روبہ عمل لانے جائزہ لینا ہے جس کے نتیجہ میں تقسیمی شعبہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے راہ ہمور ہوگی۔ ضلع واری برقی کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے چیف منسٹر توقع ہے کہ ہدایات جاری کریں گے ۔ آئی وائی آر کرشنا راؤ نے کہا کہ بلارکاوٹ معیاری برقی سر براہی مہیا کرنے حکومت کے مقصد کے حصول کے لئے آئی پی ڈی ایس اور ڈی ڈی یو جی جے وائی پر تیز رفتار عمل آوری لازمی ہے۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق مارچ2016تک تمام مکانات کو برقی سربراہی کا نشانہ پورا کیا جائے گا۔ڈی ڈی یو جی وائی پر عمل آوری کے لئے ڈسکامس330کروڑ روپے کے مصارف سے1031ایسی بستیوں میں برقی فراہم کریں گے جہاں برقی سہولت نہیں ہے ۔ اس سے6لاکھ83ہزار501دیہی مکانات استفادہ کریں گے جن میں4,32,334خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندان ہوں گے ۔ علاوہ ازیں زرعی فیڈ بھی علیحدہ ہوں گے ۔ سی ایم ڈی، اے پی ٹرانسکو( ایف اے سی) اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی جینکو کے وجئے آنند نے بتایا کہ برقی کمپنیاں ،430کروڑ کی لاگت سے آئی پی ڈی ایس کو روبہ عمل لارہی ہیں جس کے تحت تقسیمی اور ترسیلی نیٹ ورک کو مستحکم کیاجائے گا ۔ ہر سطح پر میٹر نصب کیے جائیں گے ۔ 24گھنٹے کسمٹر کا ل سنٹرس کی خدمات کو کمپیوٹر سے مربوط کیاجائے گا ۔ علاوہ ازیں آن لائن فیڈ مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ دریں اثناء امریکہ کو روانہ ہونے سے قبل اجئے جین سکریٹری (توانائی) نے برقی بچت پر عالمی ورکشاپ میں شرکت کی اور مشیر توانائی کے رنگا ناتھن کو تجویز پیش کی کہ اندرون15یوم آئی پی ڈی ایس اور ڈی ڈی یو جی جے وائی سے متعلق تفصیلی تکنیکی رپورٹ تیار کرے اور ان اسکیمات کو تیزی سے روبہ عمل لانے مزید اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکل اور کمرشیل نقصانات کو کم سے کم کرنے راہیں ہموار کی جائیں ۔ برقی صارفین کو اضافی قدر خدمات مہیا کی جائیں ۔ مذکورہ ٹکنیکل رپورٹ توقع ہے کہ چیف منسٹر کو پیش کی جائے گی جس سے ان دو باوقار پراجکٹس کو بروقت کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لانے ڈسکامس کو مدد ملے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں