مرکز اور ریاست بنگال کے عظیم تر تعاون کے لئے ممتا کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

مرکز اور ریاست بنگال کے عظیم تر تعاون کے لئے ممتا کی خواہش

برن پور
یو این آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے قوم کی ترقی کے ل ئے مرکز اور ریاست کے درمیان عظیم تر باہمی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ وہ برن پور میں ایک پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ درگا پور میں دوسرے بڑے اسٹیل پلانٹ کو باعث فخر بتاتے ہوئے انہوں نے مرکز سے اپیل کی اس ضلع میں ایس اے آئی ایل کی توسیع کے عمل کو تیز کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ آسنسول چھوٹے ہندوستان کی طرح ہے جہاں آئی تی مرکز کی تعمیر سے لے کر سڑکوں کی تعمیر تک حکومت نے کافی ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں ۔ یہاں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ۔ چیف منسٹر نے ان الفاظ کے ساتھ اپنی تقریر ختم کی"تیاگ کا نام ہے ہندو، ایمان کا نام ہے مسلمان، پیار کا نام ہے عیسائی ، یہ ہے میرا ہندوستان۔"

Modi reaches out to Didi, says Team India bigger than politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں