آئی اے این ایس
بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو ششی کپور کو اتوار کے دن ہندوستانی سنیما کا اعلیٰ ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ممبئی کے پرتھوی تھیٹر میں وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی کے ہاتھوں پیش کیا گیا ۔ 77سالہ ہیروکو ان کا لڑکا کنال اور لڑکی سنجنا وہیل چیرپر اسٹیج پر لے آئے ۔40سالہ کیریئر میں 150سے زائد فل موں میں کام کرنے والے ششی کپور ایوارڈ لیتے وقت مسکرا رہے تھے ۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سورن کمل( طلائی کنول) 10لاکھ روپے اور ایک رسمی شال پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ششی کپور نے بڑے احترام سے ہاتھ جوڑ کر ایوارڈ قبول کیا۔ جیٹلی نے کہا کہ ششی کپور بلا شبہ ہندوستانی سنیما کی انتہائی ہمہ پہلو شخصیت ہیں ۔ وہ ایک لائق اداکار ہیں جس نے اپنے وقت کے بہترین اداکاروں سے مسابقت کی ۔ انہوں نے فلم اداکاروں کی مختلف نسلوں سے لگ بھگ مقابلہ کیا۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ ششی کپور نے مختلف قسم کی فلمیں بھی بنائیں اور ہدایت کاری بھی دی۔ وہ ہندی سنیما اور ہالی ووڈ کو ایک دوسرے کے قریب لائے ۔ تھیٹر سے بھی ان کا لگاؤ کم نہیں ہوا ۔ حاضرین میں ششی کپور کے بھتیجہ رشی ک پور ، رنبیر کپور ، کرشمہ کپور، نیتو سنگھ ، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن ، وحیدہ رحمن، آشا پاریکھ ، نفیسہ علی، سیف علی خان اور ریکھا موجود تھے ۔ علالت کے ناعث ششی کپور3مئی کو قومی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے نئی دہلی کا سفر نہیں کرسکے تھے ۔ اسی وجہ سے جیٹلی کو انہیں ایوارڈ دینے کے لئے یہاں پرتھوی تھیٹر آنا پڑا جسے ششی نے اپنی مرحومہ بیوہ جنیفر کینڈل کے ساتھ1978ء میں قائم کیا تھا ۔ کپور خاندان کے لئے یہ تیسرا داد ا صاحب پھالکے ایوارڈ ہے ۔ قبل ازیں ششی کپور کے والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ کپور خاندان نے جس طرح با صلاحیت لوگوں کو پیدا کیا ہے اس سے مجھے یقین ہے کہ اس کاندان میں یہ ایوارڈ آخری نہیں ہوگا ۔ میری نیک تمنائیں ہیں کہ ششی کپور صحت مند رہیں اور لمبی زندگی جئیں ۔ ششی کپور کے فلمی اور نجی سفر پر ایک خصوصی آوڈیو ویڈیو بھی اس موقع پر پیش کیا گیا جس میں امیتابھ بچن ، شبا نہ اعظمی، شرمیلا ٹیگور ، رشی کپور، رندھیر کپور اور دوسروں نے ششی کپور ے تعلق سے اظہار خیال کیا ہے۔ اتوار کو چونکہ یوم مادر تھا، رشی کپور نے ششی کپور کا ٹریڈ مارک ڈائیلاگ" میرے پاس ماں ہے"دہرایا جس پر بڑی داد ملی ۔ ششی کپور نے4سال کی عمرمیں اداکاری شروع کی تھی ۔ انہوں نے1940کے دہے میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام شروع کیا تھا ۔1960،1970،اور1980کی دہائی کے وسط تک ششی کپور ہندوستان کے ان اولین اداکاروں میں تھے جنہیں بین الاقوامی شہرت ملی ۔ انہوں نے کئی برطانوی اور امریکی فلموں میں کام کیا۔1978میں ششی کپور نے اپنا پروڈکشن ہاؤز فلم والاس قائم کیا تھا جس نے"جنون"(1978)،کل یگ(1981)،36چورنگی لین(1981) وجیتا(1982)،اور اتسو(1984) جیسی مشہور فلمیں بنائیں ۔ 2011ء میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ انہیں3نیشنل فلم ایوارڈس بھی حاصل ہوئے ۔
Shashi Kapoor awarded Dada Saheb Phalke Award by Arun Jaitley at Mumbai's Prithvi Theatre
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں