فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کے میزائل کا ویڈیو جاری - تحریک طالبان پاکستان کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کے میزائل کا ویڈیو جاری - تحریک طالبان پاکستان کی دھمکی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی طالبان نے آج ایک ویڈیو جاری کیا جس میں اس کے عسکریت پسندوں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک مزائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو ان کے دعویٰ کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کی اگیا جس میں7افراد بشمول2سفراء ہلاک ہوئے تھے۔ جہادی میڈیا فورم کے جاری کردہ ویڈیو میں کم از کم4نقاب پوش عسکریت پسندوں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے مزائل(SAM-7B) کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔ یہ مزائل مبینہ طور پرMi-17ہیلی کاپٹر کو مار گرانے میں استعمال ہوا جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے گلگت ، بلتستان کی وادی نلتر میں تباہ ہوا ۔ ویڈیو کے آغاز سے قبل اردو میں تحریر کردہ پیام میں تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مڑ رہا تھا جس کی وجہ سے مزائل اس کی دم کے روٹر سے ٹکرایا اور ہیلی کاپٹر فضا میں پوری طرح تباہ نہیں ہوسکا۔ پیام میں دعویٰ کیا گیا کہ مزائل جمعہ کے دن ہیلی کاپٹر کو گرانے کے لئے3کلو میٹر کے فاصلہ سے ڈاغا گیا تھا۔ روسی ساختہ یہ مزائل3کلو میٹر کے فاصلہ تک نشانہ لگا سکتا ہے ۔عسکریت پسند گروپس پر نظر رکھنے والی امریکی ویب سائٹSITEانٹلیجنس گروپ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو پیش کیا ہے۔ طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ انشاء اللہ ہم مزید ایسے حملے کریں گے ۔ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے واقعہ میں ناروے اور فلپائن کے سفیر اور ملایشیا و انڈونیشیا کے سفیروں کی بیویاں ہلاک ہوئی تھیں۔2فوجی پائلٹ اور عملہ کا ایک پاکستانی رکن بھی مارے گئے تھے ۔ طالبان نے فوری اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ان کا نشانہ تھے ، تحریک طالبان پاکستان کے اصل ترجمان محمد خراسانی نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو طیارہ شکن مزائل سے نشانہ بنایا گیا ۔ دو پائلٹس اور کئی بیرونی سفارت کار ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک خصوصی گروپ نے نواز شریف کو نشانہ بنانے کا خصوصی منصوبہ تیار کیا تھا لیکن وہ بچ گئے کیونکہ وہ دوسرے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے ۔ پاکستانی فوج نے تاہم ہیلی کاپٹر کی تباہی میں کسی دہشت گرد یا تخریبی کارروائی کو خارج از امکان قرا ر دیا تھا اور کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر پڑا۔ معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کل طالبان کا دعویٰ مسترد کردیاتھا ۔اور کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں کوئی خراچی پیدا ہوگئی تھی ۔ طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان مانے یا نہ مانے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔

Taliban release claim they shot down Pakistani helicopter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں