ملک میں انفراسٹرکچر پراجکٹس کا جائزہ - وزیراعظم مودی کی صدارت میں اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

ملک میں انفراسٹرکچر پراجکٹس کا جائزہ - وزیراعظم مودی کی صدارت میں اجلاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں مختلف انفراسٹرکچر پراجکٹس کے موقف کا جائزہ لینے کے لئے اعلٰی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں دیہی انفراسٹرکچر ، توانائی ، کوئلہ، قابل تجدید توانائی، پٹرولیم و قدرتی گیس کے شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ایک سرکاری بیان میں آج کہا گیا کہ ملک میں انفراسٹرکچر کے حالات پر وسیع تجزیہ کرنے کے علاوہ اس میٹنگ میں دیہی انفراسٹرکچر ، توانائی ، کوئلہ ، قابل تجدید توانائی، پٹرولیم، قدرتی گیس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے روڈ ٹرانسپورٹ ،ہائی ویز اور شپنگ کے وزیر نتن گڈ کری ، وزیر ریلوے سریش پربھو ، ٹیلی کام کے وزیر روی شنکر پرساد، وزیر توانائی کوئلہ پیوش گوئل ، وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان، وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی ، راجو نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ نیتی آیوگ، انفراسٹرکچر سے متعلق وزارتوں اور دفتر وزیر اعظم کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انفراسٹرکچر کے شعبہ میں زیر التوا پراجکٹس کے موقف کا جائزہ لیا ۔ انہیں ہندوستان کی آزادی کے75 سال کے لئے وزیر اعظم کے نظریہ کے مطابق انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کرایا گیا۔

PM Modi chairs high-level meeting, takes stock of progress of infrastructure projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں