موبائل کال شرحوں میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

موبائل کال شرحوں میں کمی

نئی دہلی
یو این آئی
بڑی ٹیلی کام کمپنیوں بشمول ایر ٹیل، وڈا فون ، آئیڈیا اور ریلائنس کمیونیکیشن نئے ٹیرف پلان کے مطابق آج سے قومی ٹیرف پر75فیصد کم ادائیگی کریں گی ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی نے9اپریل کو قومی رومنگ کالس اور ایس ایم ایس کے لئے ٹیرف میں کمی کی تھی اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو اسی کے مطابق اپنا ٹیرف پلان بنانے کی ہدایت دی تھی ۔ رومنگ کال کی شرحیں40فیصد تک گھٹ جائیں گی جب کہ ایس ایم ایس کے لئے75فیصد کی کمی کی گئی ہے ۔ بھارتی ایر ٹیل نے بتایا کہ ان کمنگ کال کی شرحوں کو40فیصد تک اور آؤٹ گوئنگ لوکل ایس ایم ایس کی شرح میں75فیصد کی کمی کی ہے۔ وڈا فون کے مطابق کمپنی کے صارفین کو رومنگ ان کمنگ کے لئے45پیسے فی منٹ ادا کرنا پڑے گا قبل ازیں یہ75پیسے فی منٹ تھا ۔ اس طرح کال کی شرحوں میں 40فیصد کمی کی گئی ہے ۔ آؤٹ گوئنگ لوکل اور ایس ٹی ڈی کالس پر اب80پیسے ادا کرنا پڑے گا جب کہ پہلے1۔15روپے فی منٹ ادا کئے جاتے تھے ۔

Reduction in mobile call rates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں