یکم مئی کو مہاراشٹرا نے اپنا 55 واں یوم تاسیس منایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

یکم مئی کو مہاراشٹرا نے اپنا 55 واں یوم تاسیس منایا

ممبئی
ایجنسی
آج یکم مئی کومہاراشٹرا نے اپنا55واں یوم تاسیس منایا ۔ مہاراشٹر دن کا بنیادی پروگرام ریاستی حکومت کی جانب سے شیواجی پارک دادر میں منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں صبح8بجے روایتی پرید کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کا پروگرام ہوا ۔ اس پروگرام میں حکومت کے وزیر اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈ نویس بھی شامل ہوئے ۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے عام شہریوں نے بھی حصہ لیا ۔ حکومت کی جانب سے اسی طرح کے پروگرام ہر ضلع ہیڈ کوارٹر میں منعقد کئے گئے ۔ ممبئی کو مہاراشٹر میں شامل کرنے کے معاملے پر ہوئے آل مہاراشٹر تحریک کے شہیدوں کو بھی ہر سال مہاراشٹر دن پر خراج تحسین پیش کی جاتی ہے ۔ اس بار بھی شہیدوں کے تئیں احترام کا اظہار کرنے کے لئے ہتا تما چوک پر تیاریاں کی گئیں ۔ وہیں ممبئی کانگریس نے مہاراشٹر دن کے موقع پر اپنا الگ سے پروگرام منعقد کیا۔ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ممبئی کانگریس کی جانب سے1سے5مئی تک للت کلا بھون میدان ، بی ڈی ڈی چال، نائیگاؤں ، دادر مشرق میں مہاراشٹر ادب اور ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے ۔ اس میں مراٹھی اور انگریزی کتابوں کی نمائش، مزاحیہ شاعر کانفرنس اور مہاراشٹر کی ثقافتی جھانکیاں دکھانے والے پروگرام ہوں گے ۔ آج شام6بجے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوان نے اس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ وہیں کتاب نمائش کا افتتاح مراٹھی کے سینئر ادیب مدھو منگیش کرنک نے کیا۔ عیاں رہے کہ آج کے دن یوم تاسیس کے موقع پر ریاست بھر میں پروگرام منعقد کئے گئے جس میں سرکاری افسران سے لے کر عام شہریوں نے بھی حصہ لیا ۔ کئی مقامات پر رنگا رنگ پروگرام بھی منعقد کئے گئے جس میں بچوں نے بھی شرکت کی ۔

Celebration of 55th Anniversary of Maharashtra Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں