کانگریس میں شخص واحد کا اقتدار ختم ہوگا - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-11

کانگریس میں شخص واحد کا اقتدار ختم ہوگا - راہول گاندھی

نئی دہلی
آئی این ایس انڈیا
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے اپنی حالیہ میٹنگ میں یہ اشارہ دیا ہے کہ کانگریس میں اب تک چلے آرہے ون مین شو یا ون فیملی شو کے کلچر کو ختم کیاجائے گا۔ ساتھ ہی ریاستی لیڈروں کو ابھرنے کا پورا موقع فراہم کرایاجائے گا۔ میٹنگ میں آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کا ذکر کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ آندھرا پردیش میں ہمارے پاس بہت اچھا لیڈر تھا لیکنک ایک ہیلی کاپٹر حادثہ نے آندھرا پردیش سے کانگریس کو ختم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے ھادثے کا ذکر کرتے ہوئے راہول نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ دوبارہ کسی ریاست میں کانگریس کا وجود ختم نہیں ہونے دیں گے۔ طویل عرصے سے ایک ہی راستہ پر چلی آرہی کانگریس کو ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور سب کی نظریں راہول گاندھی پر ٹکی ہیں ۔ پارٹی کو امید ہے کہ راہول طویل سیاست کے لئے پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔ فی الحال کانگریس کو ملک کی مختلف ریاستوں میں مقبولیت کی بنیاد پر کئی چہروں کو آگے لانے کرنے کی ضرورت ہے ۔ ابھی تک تقریبا ہر ریاست میں کوئی ایک ہی خاندان یا چہرہ کانگریس کے نام پر اقتدار کا مزہ لیتا رہا ہے ۔ یوپی اے کے دور اقتدار میں راہول نے اپنی اس سوچ پر بات چیت کی تھی ۔ پارٹی کے جانشین کے طور پر جے پور کے چنتن اجلاس میں شامل ہوئے راہول نے کہا تھا کہ ہر ریاست میں کانگریس کے پاس4,5ایسے لیڈر ہونا چاہئے جو چیف منسٹر بننے کے قابل ہوں۔ حالانکہ کانگریسیوں کو اس بات پر حیرت ضرور ہوئی تھی کہ کانگریس کی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں راہول کے پاس کچھ بھی نیا نہیں تھا ۔ قیادت کے اس اصول کو سب سے پہلے پنجاب، ہماچل پردیش، اور ہریانہ جیسی ریاستوں میںآ زمایا جائے گا۔ جہاں اب تک کوئی ایک خاندان ہی کانگریس کا جھنڈا تھامے ہوئے تھا۔ ویسے کچھ کانگریسی یہ انتباہ بھی دے رہے ہیں کہ پارٹی میں بڑی تبدیلی کرنے سے تعاون اور گروپ بندی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ دہلی میں اجے ماکن کو پی سی سی کا سربراہ بناتے ہوئے کانگریس نے خود کو ڈکشت خاندان کے سائے سے الگ کرلیا ہے ۔ پنجاب میں بھی پارٹی اپنے اس منصوبہ کو عمل میں لانا چاہتی ہے ۔ لیکن سابق چیف منسٹر امریندر سنگھ بادل اس راہ میں روڈا بنے ہوئے ہیں ۔ ہماچل پردیش میں بھی اس وقت کانگریس کے گلے کی ہڈی بن گیا تھا، جب2012انتخابات کے دوران ویر بھدر سنگھ خود کو چیف منسٹر کا امیدوار بنانے پر اڑ گئے تھے ۔ کانگریس کو جیت دلانے کے ساتھ ہی وہ چوٹی پر پہنچ گئے تھے ۔ ہریانہ میں پی سی سی کا سربراہ اشوک تنور کو بھی دوسرے گروپوں اور سابق چیف منسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کی طرف سے دہلی میں منعقد کسان ریلی کے دوران انہیں حاشیہ پر لگا دیا گیا تھا ۔ ریاستوں میں قیادت کامسئلہ اس لئے بھی پیچیدہ ہے، کیونکہ چیف منسٹر بننے والا لیڈر پارٹی پر حق جمانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ایسے میں دوسرے لیڈران حاشیہ پر چلے جاتے ہیں ۔

Rahul Gandhi vows to groom state netas, rejects 'one-man show' tradition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں