راہول گاندھی کا دورہ حیدرآباد اچانک منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

راہول گاندھی کا دورہ حیدرآباد اچانک منسوخ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
نائب صدر اے آئی سی سی راہول گاندھی آج رات10بجے ناندیڑ سے براہ بھینسہ نرمل عادل آبادپہنچے ۔ جہاں ہزاروں کانگریس قائدین اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ راہول گاندھی نرمل کی مائیوراہوٹل میں قیام کریں گے ۔15مئی کی صبح7بجے وہ اپنی پدیاترا کا آغاز کریں گے ۔ تبدیل شدہ پروگرام کے مطابق راہول گاندھی آج شام6:30بجے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی سے ناندیڑ پہنچے ۔ ان کے ہمراہ جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ پی سی سی ڈگ وجئے سنگھ بھی موجود تھے ۔ جہاں سے وہ بذریعہ کار نرمل کے لئے روانہ ہوئے۔ رات9بجے بھینسہ پہنچنے پر صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی اور سابق ایم ایل اے نارائن پٹیل و دیگر قائدین نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ راہول گاندھی رکن اسمبلی نارائن پاٹل کے مکان گئے اور مختصر توقف کے بعد دوبارہ نرمل کے لئے روانہ ہوئے۔ان کے قافلے میں کانگریس قائدین کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ رات تقریبا سوا دس بجے نرمل پہنچے۔ سابق وزیر محمد علی شبیر اور دیگر قائدین نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا۔ سابق پروگرام کے مطابق راہول گاندھی آج شام حیدرآباد سے نرمل روانہ ہونے والے تھے تاہم اچانک حیدرآباد سے نرمل روانگی کا سفر منسوخ کردیا گیا جس کی وجہ سے حیدرآباد اور رنگا ریدی کے کانگریس کارکنوں میں مایوسی دیکھی گئی۔ راہول گاندھی15مئی کو اپنی پد یاترا کے دوران خود کشی کرنے والے کسانوں کے ورثا سے ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا ۔ نرمل میں یوتھ کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار دیکھی گئی ۔ بھٹی وکرمارکرورکنگ صدر اوروی ہنمنت راؤ بھی نرمل میں موجود تھے ۔ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران کلوا کرتی ایم ایل اے ومشی چندر ریڈی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

Rahul Gandhi Hyderabad Visit Cancelled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں