پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے مودی حکومت کی پالیسیاں اور کارپوریٹ شعبہ کو بھاری ٹیکس مراعات کارآمد ثابت نہیں ہوں گی ، کیونکہ ان کی وجہ سے کوئی پیداواری صلاحیت پیدا نہیں ہوگی اور عوام کے پاس وقت خرید موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کا موقع دیا ہے کیونکہ عہ عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، جو بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات مہم کے دورا ن پیدا کی تھی ۔ اس کے اقدامات نے صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے ۔ یچوری نے جو حال ہی میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں ، حکومت کو میک ان انڈیا نعرہ کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ ہندوستان کے لئے بناؤ نعرہ دیاجانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ (پالیسیاں) کارآمد ثابت نہیں ہوں گی ۔ میں آپ کو اس کی وجوہات بتاتا ہوں ۔ آپ بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے مراعات دے رہے ہیں ۔ آپ ہندوستانی کارپوریٹ شعبہ کو مزید سرمایہ کاری کے لئے بھی مراعات دے رہے ہیں ۔ حکومت نے حتی کہ سابق منموہن سنگھ حکومت نے بھی یہ منطق پیش کی تھی کہ عظیم تر سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عظیم تر اقتصادی ترقی ہوگی، لیکن اس دلیل میں ایک بڑا نقص ہے ، جس کی وجہ سے یہ کار آمد ثابت نہیں ہوگی۔ اگر سرمایہ کاری ہوتی بھی ہے تو اگر یہ پیدواری شعبہ میں ہو تو کارآمد ثابت ہوگی ۔ ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور ہندوستان میں مناسب پیداواری صلاحیتیں پیدا کئے بغیر صرف منافع میں اضافہ کے لئے کی جانے والی سرمایہ کاری کار آمد نہیں ہوگی۔ اگر وہ اشیا تیار کرتے ہیں تو انہیں فروخت کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن آپ انہیں کہاں فروخت کریں گے ۔ بین الاقوامی سطح پر جمود پایاجاتا ہے ۔ ہماری برآمدات میں گزشتہ سال26فیصد کی کمی آئی ہے ۔ آپ ان اشیا کو بیرونی ممالک میں فروخت نہیں کرسکتے اور ہندوستان میں بھی فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ عوام کی قیمت خرید گھٹ رہی ہے جو ان پالیسیوں اور بڑھتی بے روزگاری کا نتیجہ ہے ، لہذا عظیم تر سرمایہ کاری سے عظیم تر ترقی نہیں ہوگی ، تا وقتیکہ آپ ہمارے عوام کو معاشی طور پر بااختیار بنائیں اور یہ کام حکومت کی بھاری سرمایہ کاری سے ہی ممکن ہے جو طویل عرصہ سے روک دی گئی ہے ۔
Modi government's policies will not work: Sitaram Yechury
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں