پنجاب دست درازی واقعہ - لڑکی کی آخری رسومات انجام دینے سے خاندان کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

پنجاب دست درازی واقعہ - لڑکی کی آخری رسومات انجام دینے سے خاندان کا انکار

موگا،نئی دہلی
پی ٹی آئی
پنجاب میں حکمراں بادل خاندان کی ملکیت بس میں دست درازی کا شکار ہونے اور چلتی بس سے پھینک دئیے جانے کے بعد ہلاک ہوجانے والی کمسن لڑکی کے خاندان نے اس وقت تک اس کی آخری رسومات انجام دینے سے انکار کردیا ہے جب تک کہ حکومت معاوضہ ادا نہیں کرتی اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے پرمٹ کو منسوخ نہیں کیاجاتا ۔ اس واقعہ پر اپوزیشن جماعتیں زبردست احتجاج کررہی ہیں۔ اپوزیشن کانگریس اور عام آدمی پارٹی اس خاندان اور کارکنوں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں جو موگا سیول ہاسپٹل کے روبرو احتجاج کررہے ہیں جہاں مہلوک لڑکی کی ماں زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ لڑکی کی ماں کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی اور گاڑی سے باہر دھکیل دیا گیا۔ مہلوک لڑکی کے والد سکھدیو سنگھ نے بتایا کہ وہ اس وقت تک لڑکی کی آخری رسومات انجام نہیں دیں گے جب تک کہ50لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی، ایک رکن خاندان کو ملازمت ، لڑکی ماں کا مفت علاج اور آربٹ ایوپیشن کے روٹ پر ہنس کی منسوخی جیسے ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں کی جاتی۔ لڑکی کی نعش کو سیول ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے ۔ فیروز پور رینج کے ڈی آئی جی امر سنگھ چاہل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے بھی ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں آخری رسوما ت انجام دینے کی ترغیب دی لیکن وہ اپنے مطالبہ پر اٹل ہیں ۔ اسی دوران اس واقعہ میں ایک نیاز موڑ اس وقت آیا جب ٹی وی چینلوں نے ایک مکتوب دکھایا جس میں مبینہ طور پر مہلوک لڑکی کے والد کے انگوٹھے کا نشان دکھایا گیا ہے جس کے ذریعہ پولیس کی اب تک کی کارروائی کی توثیق کی گئی ہے ۔ سکھدیو سنگھ نے ٹی وی چیانلوں کو بتایا کہ انہیں اس مکتوب کے مشمولات سے واقف کرائے بغیر ان کے انگھوٹے کا نشان لے لیا گیا ۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بھی موگا کے قریب باگھا پور نا میں احتجاج منظم کیے۔ انہوں نے ضلع میں ایک اور خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ یہ واقعہ کل رات منظر عام پر آیا ۔ عام آدمی پارٹی کے رکن لوک سبھا (سنگرور) بھگونت مان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفتر کے روبرو اپنی پارٹی کے احتجاج کی قیادت کی۔ انہوں نے آربٹ ایویشین کے مالکین سے پوچھ تاچھ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Punjab bus molestation: Family refuses to cremate victim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں